ایس ای سی پی کا روٹری کلب کے ممبران کے لئے آگہی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 18 اگست 2018 18:54

ایس ای سی پی کا روٹری کلب کے ممبران کے لئے آگہی ورکشاپ کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سرمایہ کاروں کی آگہی کے پروگرام کے سلسلے میں اسلام آباد میٹرو پولیٹن روٹری کلب کے ممبران کے لئے ایک آگہی ورکشاپ منعقد کی۔ کلب کی صدرفاخرہ خانم اور سیکٹری شوکت مقدم نے ایس ای سی پی کے انویسٹر ایجوکیشن پروگرا م کی سربراہ خالدہ حبیب کو خوش آمدید کہا۔

خالدہ حبیب نے حاضرین کو ایس ای سی پی کے انویسٹر ایجوکیشن پراگرام کے متعلق بریفنگ دی۔ کلب کے اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایس ای سی پی کے سفیر کے طور پر کام کریں گے اور سرمایہ کاری سے متعلق آگہی دیگر لوگوں تک پہنچائیں گے۔ ورکشاپ کے شرکاء کو ایس ای سی پی کے کردار اور ذمہ داریوں کے متعلق آگاہ کیا گیا اور ایس ای سی پی کے پروگرام جمع پونجی کے متعلق بریفنگ دی گئی اور سرمایہ کاری کے لئے موجود قانونی اور بہتر مواقع کے متعلق بتایا گیا۔

(جاری ہے)

شرکاء کو بتایا گیا کہ سٹاک مارکیٹ کے بارے میں علم نہ رکھنے والے افراد کے لئے براہ راست سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے میوچل فنڈز میں سرمایہ لگانا زیادہ محفوظ ہے جبکہ میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری پر ٹیکس کی چھوٹ بھی حاصل ہوتی ہے۔ ایس ای سی پی کا یہ آگہی سیشن خصوصی طور پر روٹری کلب کے اراکین اور عہدے داروں کے لئے منعقد کیا گیا۔

معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس کلب کے ممبر ہیں جس کا مقصد معاشرے کے ضرورت مند افراد کو مدد فراہم کرنا ہے۔ ورکشاپ کے شرکاء کو سرمایہ کاری کرتے ضروری اختیاط کی باتوں کے بارے میں بتایا گیااور آگاہ کیا گیا کہ سرمایہ کاری کرتے وقت کن باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ملک کے دور دراز اور نظر انداز کئے گئے علاقوں میں مالی خواندگی اور آگہی فراہم کرنا ایس ای سی پی کا مقصد ہے۔

کلب کے اراکین نے ایس ای سی پی کی جمع پونجی مہم میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس دوران ایس ای سی پی کے نمائندگان اور شرکاء کے مابین مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام آباد میٹرو پولیٹن روٹری کلب کے صدر نے ایس ای سی پی کی کاوشوں کو سراہا اور تجویز دی کہ جمع پونجی کے سرمایہ کاری سے متعلق تعلیمی سیشن کا انعقاد ان کے روٹریکٹ کلب میں بھی کیا جانا چاہیے،جس کے اراکین کی عمر اٹھارہ تا تیس سال کے درمیان ہے۔ ایس ای سی پی کی انویسٹر ایجوکیشن پروگرام کی سربراہ خالدہ حبیب نے اس تجویز کو سراہا اور مالی آگہی اجاگر کرنے کے لئے مستقبل میں روٹری کے ساتھ تعاون کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ