ایس ای سی پی نے غیرمنافع بخش اداروں کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کیلئے مالی وسائل کے انسداد کے ضمن میں رہنماء اصول جاری کردئیے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:32

ایس ای سی پی  نے غیرمنافع بخش اداروں کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کیلئے مالی وسائل کے انسداد کے ضمن میں رہنماء اصول جاری کردئیے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی )نے غیرمنافع بخش اداروں( این پی اوز) کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کیلئے مالی وسائل کے انسداد کے ضمن میں رہنماء اصول جاری کردئیے ہیں۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ رہنماء ہدایات فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات کی بنیاد پرجاری کی گئی ہیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) بین الحکومتی ادارہ ہے جو اینٹی منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کیلئے مالی وسائل کے انسداد کے حوالے سے سرگرم عمل ہے۔اس ادارے نے منی لانڈرنگ اورردہشت گردی کیلئے مالی وسائل کی روک تھام کیلئے 40 سفارشات مرتب کی ہیں جو عالمی معیارکے مطابق ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی طرز پر اے پی جی کا رکن ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اورایف اے ٹی ایف کے تحت ا ینٹی منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کیلئے مالی وسائل کے انسداد کے حوالے سے مذکورہ معیارکو اپنانے کا پابند ہے۔

بیان کے مطابق سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان دہشت گردی کیلئے مالی وسائل کے انسداد اوراینٹی منی لانڈرنگ کیلئے ان مختلف شعبوں بشمول غیرمنافع بخش اداروں میں ان اصولوں کو نافذ کرانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔بیان کے مطابق این پی اوز کیلئے رہنماء ہدایات کمپنیزایکٹ مجریہ 2017ء کے سیکشن 42 کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ