چین پر امریکی محصولات کا سب سے بڑا پیکج نافذ العمل

امریکا میں چین سے درآمد کی جانے والی 200 ارب ڈالر کی اشیاء پر 10فیصد ٹیکس لاگو ہو گیا

پیر 24 ستمبر 2018 15:09

چین پر امریکی محصولات کا سب سے بڑا پیکج نافذ العمل
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) امریکا میں چین سے درآمد کی جانے والی 200 ارب ڈالر کی اشیاء پر 10 فیصدٹیکس لاگو ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی نمو کے لیے خطرات میں اضافہ ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس ٹیکس کو پیر کے روز عائد کیا۔ توقع ہے کہ چین فوری جواب کے طور پر امریکا سے ہر سال درآمد کی جانے والی 60 ارب ڈالر کی مصنوعات پر 5 یا 10 فیصدٹیکس عائد کر دے گا۔

دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ شدّت اختیار کرتی جا رہی ہے۔اگرچہ وہائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدے دار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکا آگے کی جانب بڑھنے کے سلسلے میں کسی مثبت ذریعے تک پہنچنے کے لیے چین کے ساتھ رابطہ جاری رکھے گے ،،، تاہم اس کے باوجود دونوں میں سے کسی جانب نے بھی درمیان کے حل تک پہنچنے کے لیے تیار ہونے کا اظہار نہیں کیا۔

(جاری ہے)

امریکی عہدے دار نے بتایا کہ بات چیت کے دوسرے دور کا وقت متعین نہیں ہوا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چین نے اپنے نائب وزیراعظم لیو خے کو رواں ہفتے واشنگٹن نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیجنگ کی جانب سے واشنگٹن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ تجارتی مذاکرات میں مخلص نہیں۔ماہرین معیشت خبردار کر رہے ہیں کہ تنازع کا طول پکڑنا بالآخر نہ صرف چین اور امریکا میں نمو کو معطّل کر دے گا بلکہ یقینا یہ عالمی معیشت کو بھی وسیع پیمانے پر متاثر کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب