ٹیلی نار پاکستان اور ٹیلی نار مائیکرو فائنانس بینک کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ معاہدہ

بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے مستحق افراد کو کاروباری مواقع اور چھوٹے قرضوں کے ذریعے بااختیار بنایا جائے گا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:29

ٹیلی نار پاکستان اور ٹیلی نار مائیکرو فائنانس بینک کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ معاہدہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستانی معاشرے کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے تحت ملک بھر میں اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو کئی طریقوں سے سہولیات فراہم کرنا ہے جن میں کاروبار کے لئے مواقع پیدا کرنا، چھوٹے قرضوں کی فراہمی اور طویل عرصہ کیلئے صحت اور تعلیم میں معاونت کی فراہمی شامل ہیں۔

معاہدہ کے مطابق ٹیلی نار پاکستان اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اپنی جی ایس ایم اور فنانشل پروڈکٹس کے لئے بی آئی ایس پی کے مستحق افراد کا انتخاب کریں گے۔ ٹیلی نار پاکستان منتخب افراد کو اپنی جی ایس ایم مصنوعات اور خدمات کا ریٹیلر بننے کا منفرد موقع فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنے معاشی ذریعہ کو بہتر بنا سکیں۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار اپنے اس اقدام کا آغاز ضلع چکوال سے کرے گا جہاں 20 ہزار مستحق افراد کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ بعد ازاں اس کا دائرہ کار 34 اضلاع کے 12 لاکھ افراد تک بڑھایا جائے گا۔

علاوہ ازیں ٹیلی پاکستان کسی ہنگامی صورتحال یا قدرتی آفات میں بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کی معاونت کیلئے بی آئی ایس پی کو اپنے سی ایس آر اعانت کیلئے شراکت دار کے طور پر شامل کرے گا۔اس شراکت داری کے ذریعے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک بی آئی ایس پی کی جانب سے شناخت کئے گئے مستحق افراد تک رسائی حاصل کرے گا تاکہ ان کی قرض کی اہلیت کا جائزہ لیا جا سکے اور انہیں چھوٹے قرضے فراہم کئے جا سکیں۔

اس عمل میں بینک صارفین کو ایم والٹس کے استعمال، چھوٹے قرضوں کی ادائیگیوں اور بڑے قرضوں کی رقوم کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرے گا۔ صارفین کو قدرتی اور حادثاتی موت کی صورت میں ایک لاکھ روپے تک مشروط لائف انشورنس بھی پیش کی جائے گی۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف بزنس آفیسر ہارون بھٹی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مستحق شہریوں کیلئے تعاون میں توسیع کیلئے ہمیں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ہاتھ ملانے پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تینوں شراکت دار بشمول ٹیلی نار پاکستان، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بااختیار پاکستان کا وژن پیش کیا ہے جہاں ہر شہری کو اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے اور اپنے خاندان کے بہتر طرز زندگی کیلئے مواقع تک رسائی حاصل ہے۔ اس شراکت دار کا مقصد بے روزگاری کے خلاف جنگ بھی ہے جیسے کہ بہت سے افراد اس شراکت داری سے اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے قابل ہوں گے۔

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ہیڈ آف برانچ لیس بینکنگ خرم ملک نے کہا کہ یہ شراکت داری ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ پسماندہ طبقہ کو آسان چھوٹے قرضوں تک رسائی فراہم کرنے کے قابل بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشروں کو بااختیار بنانے کے لئے پاکستان کے عوام کو جدید مالیاتی حل کی فراہمی اور ملک کے وژن 2025ء میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے ہم اپنے مشن کو جاری رکھیں گے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکریٹری عمر حامد خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2008ء سے پاکستان میں غربت کے خاتمہ کا بے مثال پروگرام چل رہا ہے۔ ہم نے لاکھوںمستحق خاندانوں کو مدد فراہم کی اور ان کی قوت خریداری میں اضافہ کیا۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کو بااختیار بنانے کے لئے ملک کے مایہ ناز ڈیجیٹل سروسز اور مائیکرو فنانس کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ شراکت داری پر مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مستحق افراد کی مدد کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے پر دونوں اداروں کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت مستحق افراد اپنا ذاتی ذریعہ معاش حاصل کریں گے اور انہیں رسمی مالیاتی حلوں تک رسائی میسر آئے گی جو ملک گیر سطح پر مالیاتی انضمام کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون طویل عرصہ تک کارآمد رہے گا اور اس کے جلد نتائج برآمد ہوں گے۔

طول عرصہ تک چلنے والی یہ شراکت داری ای۔ایجوکیشن پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ ٹیلی نار پاکستان سیف انٹرنیٹ پروگرام میں بھی شامل ہو سکتی ہے۔ سیف انٹرنیٹ پروگرام میں ٹیلی نار لڑکیوں اور لڑکوں کو انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے استعمال اور محفوظ بنیادوں پر انٹرنیٹ کی ذمہ داری کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔ ای۔ایجوکیشن منصوبہ میں ٹیلی نار سائنس اور دیگر مضامین کے تصوراتی مفہوم کو بہتر بنانے کیلئے پرائمری سکولوں کو بین الاقوامی معیار کا ڈیجیٹل تعلیمی مواد مفت فراہم کرتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ