گروپ کور کمیٹی اجلاس، انجینئر دارو خان فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدارتی امیدوار نامزد،

یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے تاجر دوست ماحول کو فروغ دینے کے اقدامات کرے گا تاکہ حکومت اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان فاصلوں کو کم سے کم کیا جاسکے، افتخار علی ملک

پیر 15 اکتوبر 2018 15:17

گروپ کور کمیٹی اجلاس، انجینئر دارو خان فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدارتی امیدوار نامزد،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انجینئر دارو خان کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے آمدہ سالانہ انتخابات کے لئے صدارتی امیدوار نامزد کردیا ۔ گروپ کی طرف سے کراچی سے ڈاکٹر مرزا افتخار بیگ ‘ایسوسی ایشن کلاس کے عبدالوحیداور نور احمد خان ‘اسلام آباد سمال چمبر سے قربان علی خان ‘ اعجاز عباس ‘ویمن چمبرز سے شیریں ارشدخان اور ایبٹ آباد سے حاجی ارشد خان کو نائب صدور کے عہدوں کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے۔

یہ فیصلہ گروپ کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے کی۔ اجلاس میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے عہدیداروں افتخار ملک ‘ ایس ایم منیر ‘ غضنفر بلور ‘میاں حمد ادریس ‘ زبیر طفیل ‘ عبدالرئوف عالم اور دیگر کو ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیٹرن انچیف ایس ایم منیر نے اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ یو بی جی کی طرف سے بزنس کمیونٹی میں مصروف اور اہل شخصیات کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔

یو بی جی کی تمام قیادت اجتماعی فیصلوں پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ گروپ نے تاجر برادری کے مسائل حل کرکے ملک کی 40 فیصد تاجر برادری کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ گروپ بلوچستان چیمبر کے مسائل کے حل تک اطمینان سے نہیں بیٹھے گا۔ اس موقع پر افتخار علی ملک نے اس امید کا اظہار کیا کہ یو بی جی کے نامزد امیدوار ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اور تاجر برادری کے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے تاجر دوست ماحول کو فروغ دینے کے اقدامات کرے گا تاکہ حکومت اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان فاصلوں کو کم سے کم کیا جاسکے۔ ایف پی سی سی آئی ملک کی اقتصادی ترصقی میں نجی شعبہ کے کردار کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے پر تیار ہے۔

بڑھتے ہوئے افراط زر کے مسئلے پر پیداوار میں اضافہ کرکے اور غری ضروری اخراجات کو کم کرکے بھی حل کیا جاسکتا ہے۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیف کوآرڈینیٹر ملک سہیل حسین نے اس موقع پر کہا کہ مارک اپ کی بلند شروع صنعتی شعبہ کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔ متعلقہ حکام کو اس پر توجہ دینی چاہئے۔ صدارتی امیدوار انجینئر دارو خان نے کہا کہ وہ کامیاب ہو کر ملک بھر کی تاجر برادری کے مفادات کو فروغ دیں گے اور مسائل کے حل میں ان کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ حکومتی اداروں میں ایوان ہائے صنعت و تجارت کی نمائندگی موثر بنانے اور بڑھانے کے لئے کام کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب