بجلی کی چو ری روکنے کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل کا فیصلہ خوش آئند ، جامع پلان ترتیب دیا جائے‘پیاف

بجلی چوری رکنے سے تمام دستیاب وسائل انڈسٹری کو منتقل ہونگے،صنعتیں اپنی کیپیسیٹی کے مطابق کام کر سکیں گی بجلی چوری کے نتیجے میں کو سالانہ ابوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے ‘میاں نعمان کبیر، ناصر حمید خان،جاوید صدیقی

پیر 15 اکتوبر 2018 16:28

بجلی کی چو ری روکنے کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل کا فیصلہ خوش آئند ، جامع پلان ترتیب دیا جائے‘پیاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ نے ملک بھرمیں بجلی کی چوری کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ٹاسک فورس کی تشکیل خوش آئند ہے اور اس سلسلے میں مشاورت کے ساتھ موئثر قانون سازی کی جائے اور بلا امتیاز بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی جائے - پیر کو یہاں صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران پیاف کے چیئر مین میاں نعمان کبیر سیئنر وائس چیرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے کہا حکومت کے بجلی چوری روکنے کے اقدام سے تمام دستیاب وسائل انڈسٹری کو منتقل ہوں گے اورصنعتیں اپنی کیپیسیٹی کے مطابق کام کر سکیں گی ۔

بجلی چوری کے نتیجے میں ملک کو نا صرف سالانہ ابوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے بلکہ توانائی کا بحران مزید سنگین ہو جا تا ہے اور اس نقصان کو ریگولر صارفین سے پورا کیا جاتا ہے جو باقاعدگی سے اپنا بل ادا کرتے ہیں جو پیداواری لاگت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

میاں نعمان کبیر نے کہا کہ ملکی صنعت کے لیے مہنگی بجلی کے ساتھ چلنا محال ہے۔پیداواری شعبہ مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوتا جا رہا ہی- سیئنر وائس چیئر مین پیاف ناصر حمید خان اورجاوید اقبال صدیقی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بجلی کی چو ری روکنے کے لئے ایک ایسا جامع لائحہ عمل اورقانون سازی کو یقینی بنانے کے لئے راست اقدامات کئے جائیں اور بجلی چوری کے خلاف کاروائیوں کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے، اس کے مثبت نتائج بر آمد ہوں گے اور اس سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ