پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ 800 ملین روپے کی انڈسٹری بننے کے قریب ہے، ماہرین

منگل 23 اکتوبر 2018 18:12

پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ 800 ملین روپے کی انڈسٹری بننے کے قریب ہے، ماہرین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے انٹیلی جنٹ انٹرپرائزز، سمارٹ سٹیز اور وژن 2025ء میں تبدیل ہونے کے ساتھ ملک کی ڈیجیٹل مارکیٹ 800 ملین روپے کی انڈسٹری بننے کے قریب ہے۔ اس بات کا اعلان دوبئی میں منعقدہ GITEX ٹیکنالوجی ویک کے دوران صنعت کے ماہرین نے کیا۔ گلوبل ٹیکنالوجی کمپنی ایس اے پی نے کہا ہے کہ تیزی کے ساتھ ڈیجیٹلائزیشن، ایوی ایشن، بینکنگ و فنانس، پبلک سیکٹر، ریٹیل اور ٹیلکو اداروں کو لاگت، بچت اور ڈیجیٹل بزنس کو بڑھانے کے قابل بنا رہے ہیں۔

انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق نتیجہ کے طور پر پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ 800 ملین روپے کے قریب پہنچ رہی ہے۔ علاقائی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی حمایت کرتے ہوئے ایس اے پی پہلی ملٹی نیشنل انٹر پرائز ایپلی کیشن سافٹ ویئر کمپنی بن گئی ہے جو سعودی کلائوڈ ڈیٹا سینٹر میں براہ راست پہنچی ہے اور پاکستانی صارفین کے لئے کھلی ہے۔

(جاری ہے)

ایس اے پی مڈل ایسٹ نارتھ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر نائب صدر احمد ال فیفی نے کہا کہ پاکستان کی بڑی ڈیجیٹل مارکیٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ سی ای اوز ڈیجیٹل بزنس ماڈلز جو صارفین کے تجربات کو تبدیل کر سکتے ہیں، کے لئے کلائوڈ پر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو سب سے پہلے اختیار کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ GITEX تیزی پر زور دینے والا موزوں پلیٹ فارم ہے جس کا پاکستان کی ہر صنعت اور کاروبار کو کلائوڈ پر منتقل ہونے کے سلسلے میں سامنا ہے تاکہ مارکیٹ میں زیادہ حصہ اور کاروباری مسابقت حاصل ہو سکے۔ SAP، GITEX کے پلیٹ فارم پر پاکستانی انڈسٹری کے کاروباری خدوخال کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی حمایت کرتے ہوئے ’’دی انٹیلی جنٹ انٹرپرائز‘‘ کے عنوان کے تحت ڈیجیٹل اکانومی میں مستقبل کے سمارٹ سٹیز سے متعلق نمائش کرے گا۔

پاکستانی وزیٹرز انٹیلی جنٹ انٹرٹینمنٹ پارکس، سپلائی چین کیلئے بلاک چین، سمارٹ سپورٹس، انٹیلی جنٹ انٹرپرائزز اور کام کے مستقبل سے استفادہ کر رہے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایس اے پی پاکستان ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستانی سی ای اوز کی کاروباری ترجیحات میں سے ایک پہلا کلائوڈ انٹیلی جنٹ انٹرپرائز بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ GITEX شوز میں پاکستان کی بھرپور شرکت کلائوڈ پر منتقلی، مصنوعی ذہانت کو یکجا کرنے، بلاک چین اور آپریشنز کو بڑھانے کیلئے انٹرنیٹ آف دی تھنگز اور صارفین کے تجربات کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ملک گیر ڈیجیٹل فائونڈیشن کے ساتھ پاکستان کے سرکاری اور نجی شعبے معیشت، سوسائٹی اور ماحولیات کی تبدیلی کے وژن 2025ء کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ