گورنرسندھ سے ماربل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے 14 رکنی وفد کی ملاقات

ماربل انڈسٹری کو درپیش مسائل ، برآمدات میں اضافہ، اس ضمن میں ویلیو ایڈیشن کی اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 7 نومبر 2018 21:29

گورنرسندھ سے ماربل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے 14 رکنی وفد کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) گورنرسندھ سے ماربل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے 14 رکنی وفد جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئر مین بلا ل خان مہمند کررہے تھے ،نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ اس مو قع پربلدیہ عالیہ غربی کے وائس چیئر مین عزیز آفریدی بھی موجود تھے۔ ملاقا ت میں ماربل انڈسٹری کو درپیش مسائل ، ماربل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ، اس ضمن میں ویلیو ایڈیشن کی اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ ماربل انڈسٹری ملک کی اہم صنعت ہے اس کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کریں گے اس ضمن میںماربل صنعت کے مسائل پر متعلقہ وزارتوں سے بات کی جائے گی ، ماربل سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن اور ہینڈی کرافٹ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ایسا کرنے سے اس سیکٹر کی برآمدا ت میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کے مسئلہ پر قابوپانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، منگھو پیر روڈ کے بننے سے اس کے اطراف آبادیوں اور کاروبارکو بہت فائدہ ہوگا۔

ایسوسی ایشن کے صدر بلا ل مہمند نے کہا کہ برا ٓمدات بڑھانے کے لئے وفاقی وزارت خزانہ اور بینکوں کا تعاون درکار ہے ، علاقہ میں نگہبان کیمرے لگانے کے لئے تیار ہیں تا کہ اسٹریٹ کرائمز کا خاتمہ کیا جا سکے ، ماربل سے نکلنے والے فضلہ کو دوبارہ ستعمال کے قابل بنانے کے لئے جگہ مختص کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ماربل انڈسٹری کا حجم 22 ارب یورو ہے جبکہ اس میں پاکستان کا حصہ 40 ملین ڈالرز ہے جبکہ پاکستان کی نصف برآمدات چین کوہوتی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ