پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں32ارب70 کروڑ8لاکھ روپے سے زائدکااضافہ

جمعرات 15 نومبر 2018 22:51

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں32ارب70 کروڑ8لاکھ روپے سے زائدکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںایک روزہ مندی کے بعد جمعرات کو زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حدبحال کرتے ہوئی434پوائنٹس کے اضافے سی41428 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 64.59فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں32ارب70 کروڑ8لاکھ روپے سے زائدبڑھ گئے البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت2لاکھ64ہزار شیئرز کم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 40940پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم بعدحکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع کی جس سے مندی کے اثرات زائل ہوئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوا۔

(جاری ہے)

تیزی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئی41477پوائنٹس سطح کی بلندسطح پرپہنچ گیا تاہم بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکا لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس434.58پوائنٹس اضافے سی41428.63 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس236.10پوائنٹس اضافے سے 19807.39پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس648.06 پوائنٹس اضافے سی70883.82پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس141.66پوائنٹس اضافے سے 29845.10پوائنٹس پر بند ہوا ۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی250کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،121کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں32ارب70 کروڑ8لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر81کھرب86 ارب87 کروڑ71لاکھ روپے ہوگئی ۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر25کروڑ49لاکھ5ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوبدھ کی نسبت کم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 114.76روپے اضافے سی2410.01روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 30.65روپے اضافے سی932.38روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 190روپے کمی سی7200روپے اور نیسلے پاک کے حصص کی قیمت170روپے کمی سی8950روپے پر بند ہوئی ۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے لوٹی کیمکل،،ٹی آر جی پاک،پاک الیکٹران، صدیق سنز،اینگرو پولیمر،میپل لیف ،عسکری لائف انشورنس ،سوئی سدرن گیس کمپنی ،بینک آف پنجاب اور یونٹی فوڈزنمایاں رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب