گذشتہ ہفتہ کے دوران قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات پاکستان

اتوار 9 دسمبر 2018 13:00

اسلام آباد ۔09 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) گذشتہ ہفتہ کے دوران عام آدمی کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 6 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور گذشتہ ہفتہ کے برعکس رواں ہفتہ کے دوران کمبائنڈ گروپ کیلئے ایس پی آئی کی شرح 5.80 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

8 ہزار روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.39 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار سے ایک سے لے کر 12 ہزار، 12 ہزار ایک سے لے کر 18 ہزار، 18 ہزار ایک سے لے کر 35 ہزار اور 35 ہزار سے اوپر آمدنی رکھنے والوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.45، 0.50، 0.55 اور 0.61 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتہ کے دوران 15 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 15 کی قیمتوں اضافہ جبکہ 23 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں زندہ مرغی، آلو، ٹماٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل، پٹرول، کیلے، مٹی کا تیل، انڈے، پیاز، چاول، لہسن، باسمتی چاول، سرخ مرچ وغیرہ شامل ہیں۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں ایل پی جی سلنڈر، دال مونگ، چائے، دال ماش، کوکنگ آئل، بناسپتی گھی، چینی، کپڑے، پائوڈر ملک، گڑ اور دال مسور شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب