ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 7کروڑ 50لاکھ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی

رقم خیبر پختونخوا کی سٹرکوں کی ازسر نو تعمیر اور مرمت پر خرچ کی جائے گی،سڑکوں کے لئے یہ رقم اضافی دی گئی ہے، ایشیائی بینک

منگل 11 دسمبر 2018 16:37

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 7کروڑ 50لاکھ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے قرضہ کی منظوری دے دی ، یہ رقم خیبر پختونخوا کی سٹرکوں کی ازسر نو تعمیر اور مرمت پر خرچ کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری دے دی گئی ، قرض کا حجم سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ہے، کیپی کے کی سڑکوں کے لئے یہ رقم اضافی دی گئی ہے۔

نومبر دوہزار اٹھارہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس منصوبے کیلئے چودہ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، منصوبے کی مجموعی لاگت سولہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر ہے۔منصوبے کے تحت مردان، صوابی روڈ کو بہتر بنایا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک غربت کے خاتمے اور میعار زندگی میں بہتری کیلئے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے اکتوبر میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو امداد کی مد میں 7 ارب 10 کروڑ ڈالر دے گا، یہ رقم 3 سال کی مدت کے لیے دی جائے گی، امداد پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اس سے قبل ایک معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تیس کروڑ ڈالر فر اہم کرے گا، یہ رقم 2019 سے 2021 کے دوران جاری کی جائے گی۔ایک اور معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری بھی دی تھی، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا