آئندہ دو سالوں میں پاکستان کی معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی ،ْموڈیز

پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ رہا ہے ،ْ نئی حکومت کی جانب سے اداروں میں اصلاحات سے مزید بہتری آئے گی ،ْ رپورٹ

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:18

آئندہ دو سالوں میں پاکستان کی معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی ،ْموڈیز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے تبصرہ کیا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل لمبے عرصے میں مضبوط ہے اور آئندہ دو سالوں میں معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی ۔موڈیز کے مطابق پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے معاشی ترقی کا حصہ بن رہے ہیں، خصوصاً امن، بہتر پاور سپلائی اور ترقیاتی منصوبوں نے ترقی کے مواقع بڑھائے ہیں جس سے لمبے عرصے میں رکاوٹیں دور اور ترقی کی صلاحیت بہتر ہوگی۔

موڈیز کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ رہا ہے اور نئی حکومت کی جانب سے اداروں میں اصلاحات سے مزید بہتری آئے گی۔کہا گیا کہ ریفارم پروگرام سنبھالنا کسی بھی حکومت کے لیے مشکل کام ہے اور افسر شاہی کی کثرت، پیچیدہ سیاست اور انتظامی امور ریفارمز پروگرام کو مشکل بنا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

موڈیز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری اچھے درجے تک بحال ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی معمولی ہے اور اس کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز اس کی قرض گیری ساکھ کا سبب ہیں۔موڈیز کے مطابق پاکستان کے قرض لینے کی صلاحیت کی ریٹنگ بی تھری منفی ہے اور یہ ریٹنگ بلند بیرونی خدشات، قرضوں لینے کی گنجائش اور مسابقت کی عکاس ہے جبکہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے بیرونی دباؤ اضافی ہے۔موڈیز نے تجویز پیش کی کہ زرمبادلہ ذخائر کافی نہیں، انہیں بڑھانا ہوگا۔واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان کی معاشی نمو 5.8 فیصد تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ