لاہور چیمبر کاصنعتوں کو بجلی کنکشن کے حصول کیلئے الگ پورٹل متعارف کروانے کا مطالبہ

یہ پورٹل ایس ای سی پی، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اورنادرا ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک ہوتاکہ درخواست دہندہ انڈسٹری کوائف کی فوری تصدیق کروا سکے،الماس حیدر

پیر 17 دسمبر 2018 23:54

لاہور چیمبر کاصنعتوں کو بجلی کنکشن کے حصول کیلئے الگ پورٹل متعارف کروانے کا مطالبہ
لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور چیمبر کے صدر نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ صنعتوں کو بجلی کے کنکشن کے حصول کیلئے ایک الگ پورٹل متعارف کرائی جائے جہاں بجلی کے کنکشن حاصل کرنے کیلئے درخواستیں و دیگر دستاویزات فراہم کی جاسکیں،یہ پورٹل سکیورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اورنادرا ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک ہوتاکہ درخواست دہندہ انڈسٹری کوائف کی فوری تصدیق کروا سکے، جمعہ کو جاری ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ بجلی کے کنکشن کا حصول کوئی معمولی معاملہ نہیں، یہ ایک اہم اکنامک انڈیکیٹر ہے جس کی بہتری یا خرابی براہِ راست معاشی کارکردگی پر اثراندازہوتی ہے، عالمی منڈی میں مدمقابل ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے اس انڈیکیٹر کو ہر حال میں بہتر کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ مجوزہ پورٹل پرکریڈٹ،ڈیبٹ کارڈ اور موبائل بینکنگ کے ذریعے فیس ادائیگی کی سہولت بھی مہیا کی جائے، مزید یہ کہ تصدیق شدہ سیفٹی انسپکشن رپورٹ اور ڈیمانڈ نوٹس بھی پورٹل کے ذریعے ہی جاری کیے جائیں، انہوں نے لیسکو پر زور دیا کہ وہ نجی شعبے کے سرٹیفائیڈ اور رجسٹرڈ کنٹریکٹرزکی تیار کی گئی انٹرنل وائرنگ رپورٹ کو قبول کرے جبکہ رپورٹ دس دن کے اندر پورٹل پر جاری کردی جائے،لاہور چیمبر کے صدر نے حکومت، وزارت پانی وبجلی اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کے لیے بجلی کاحصول آسان تر بنایا جائے کیونکہ اس سلسلے میں طویل طریقہ کارکاروباری لاگت میں اضافہ کررہا ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی میں بجلی کا کردار بہت اہم ہے،ماضی کی نسبت آج بجلی کی پیداوار بہت بہتر ہے لیکن صنعتوں کے لیے بجلی کے کنکشن کا حصول تاحال بہت بڑا مسئلہ ہے، الماس حیدر نے کہا کہ بجلی کے صنعتی کنکشن حاصل کرنے کے لیے ان مجوزہ اقدامات پرعملدرآمد سے صنعتی شعبہ کو بہت بڑی سہولت میسر آئے گی،کاروبار میں آسانی پیدا ہوگی، لاگت کم اور پیداواری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب