پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
کے ایس ای 100 انڈیکس 342.24 پوائنٹس کی کمی سے 39271.94 پوائنٹس پر بند
بدھ 16 جنوری 2019 21:52
(جاری ہے)
پی ایس ایکس کے ممبران کے مطابق سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کے لئے حصص کی فروخت پر زیادہ توجہ دی جس کی وجہ سے مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی اور انڈیکس میں کمی واقع ہوئی۔
بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 204.95 پوائنٹس کی مندی سے 18764.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 187.55 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 882.19 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 80.53 پوائنٹس کی مندی سے 13946.66 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 271.18 پوائنٹس کی کمی سے 18891.56 پوائنٹس پر بند ہوا اور پی ایس ایکس کے ایم آئی 178.07 پوائنٹس کی مندی سے 19155.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 96 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 218 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ایبٹ لیباریٹریز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 17.42 روپے کے اضافے سے 658.89 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح جے ڈی ڈبلیو شوگر کے حصص کی سودے بھی 10.33 روپے کی تیزی سے 295.18 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی مری پیٹرولیم اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 29.59 روپے کی مندی سے 1306.63 روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 29.01 روپے کی کمی سے 1030 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 32 لاکھ 22 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 6.34 روپے سے شروع ہو کر 6.29 روپے پربند ہوئی جبکہ بینک آف پنجاب کے 1 کروڑ 6 لاکھ 95 ہزار 500 حصص کے سودے 13 روپے سے شروع ہو کر 12.85 روپے پر ہی بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 9 کروڑ 27 لاکھ 73 ہزار 20 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 58 کروڑ 20 لاکھ 11 ہزار 74 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 79 کھرب 49 ارب 24 کروڑ 73 لاکھ 10 ہزار 666 روپے سے کم ہو کر 78 کھرب 99 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ 13 ہزار 313 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 114 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 41 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 74 لاکھ 48 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔Browse Latest Business News in Urdu
سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ
وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..
پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..
صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..
سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب
لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب
صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی
نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ
صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..
ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..
PSX Live Index
Updated: 07:44:01pm | 09-05-2024
Status: Closed | Volume: 674,981,699 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary