جازنے اپنے صارفین کو شاندار انٹر ٹینمنٹ فراہم کرنے کے لیے Jazz TV لانچ کر دیا

بدھ 23 جنوری 2019 18:00

جازنے اپنے صارفین کو شاندار انٹر ٹینمنٹ فراہم کرنے کے لیے Jazz TV لانچ کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی Jazzنے androidاور iOS پلیٹ فارمز پر موجود اپنے صارفین کے لیے Jazz TVایپ لانچ کر دی ۔صارفین Jazz TV ایپ پر موجود بہترین انٹرٹینمنٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنے پسندیدہ ٹی وی شوز سے لے کر لائیو اسپورٹس اسٹریمنگ دیکھ سکتے ہیں۔پاکستان بہت تیزی سے ٹیکنالوجی ٹرانسفارمیشن کی جانب گامزن ہے ۔

ملک میں 60ملین سے زائد اسمارٹ فون یوزر مو جود ہیں جس کے باعث سال 2018میں اسمارٹ فون پر ویڈیو دیکھنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جو کہ آئندہ آنے والے وقت میں مزید بڑھے گا۔اینڈرائیڈ اور iOS کی معروف ٹی وی ایپ Jazz TV کو صارفین کے لیے بہترین تجربے کی فراہمی کے لیے ڈیزائین کیا گیا ہے تاکہ ان کوPay Tv پر رہتے ہوئے سب کچھ میسر ہو ۔

(جاری ہے)

اس پلیٹ فارم پر صارفین کو مختلف اقسام کے شاندار شوز میسر ہوں گے جن میں موویز ، انٹر ٹینمنٹ ، اسپورٹس اور میوزک کی کیٹگریز کو شامل کیا گیا ہے ۔Jazzکے پاکستان کو مسلسل ڈیجیٹل بنانے کے عز م میں TV Jazz ایپ ایک اہم قدم ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق سال 2020تک موبائل ایپس دنیا بھر میں ایپ اسٹورز کے ذریعہ 189ارب امریکی ڈالرکی آمدن حاصل کریں گی ۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی 91فیصدآ بادی اپنی سہولت کے سیلف سروس ایپس کو ترجیح دیتی ہے ۔

Jazzاپنے صارفین کی سہولت اور رسائی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پاکستان کو ڈیجیٹائیز بنانے کے لیے کو ششیں کر رہا ہے ۔اس لانچ پر بات کرتے ہوئے ، Jazzکے ہیڈ آف مارکیٹنگ -کاظم مجتبہ نے کہا -"مسلسل جد ت فراہم کے عز م کے ساتھ Jazz اپنے صارفین کے تجربے کو بہترین بناتے ہوئے جدید سروسز کو فروغ دے رہا ہے ۔Jazz TVایک ایسی پریمیم سروس ہے جو کہ صارفین کی انٹرٹینمنٹ کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے یوزر کو 50سے زائد لائیو ٹی وی چینلز اور اپنے پسندیدہ ٹی وی شوز سے لطف اندوز ہونے کا موقع فرا ہم کرتی ہے ۔

"انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا " Jazzپاکستان میں اپنے صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے پر عز م ہے اور JazzTvپاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کے سلسلے کا ایک حصہ ہے ۔"Jazz TVپر مختلف مشہور ٹی وی شوز موجود ہیں جو صارفین اپنے Jazz 4Gڈیٹا اور Wi-Fiکے ساتھ کنیکٹ کر کے دیکھ سکتے ہیں ۔اس پلیٹ فارم پر کلاسک اور لائیو اسپورٹس دیکھنے کی سروس میسر ہے ۔آج کل Jazz Tvپاکستان بمقابلہ سائوتھ افریقہ کی سیریز براہ راست نشر کر رہا ہے ۔ بہترین ہائی کوالٹی ویڈیواسٹریمینگ اور شاندار فیچرز کے ساتھ ایپ میں 50سے زائد لائسنس یافتہ چینلز دیکھے جا سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ