پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 51ارب32کروڑ10لاکھ روپے سے زائدکااضافہ

پیر 18 مارچ 2019 18:20

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 51ارب32کروڑ10لاکھ روپے سے زائدکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھائو کے بعد زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38400،38500،38600،38700اور38800کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں 51ارب32کروڑ10لاکھ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.12فیصدکم جبکہ67.19فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبارکا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 38161پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اورکیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کی گئی،جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس 38882پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم اتارچڑھائوکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس545پوائنٹس اضافے سی38851.95پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر317کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی213کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،87کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں51ارب32کروڑ10لاکھ48ہزار658روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب24ارب49کروڑ86لاکھ89ہزار265روپے ہوگئی۔

پر کومجموعی طور پر9کروڑ95لاکھ35ہزار840شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت2کروڑ99لاکھ34ہزار790شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت52.84روپے اضافے سی1730.00روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت15.42روپے اضافے سی1313.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت99.99روپے کمی سی1900.00روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت69.00روپے کمی سی3790.00روپے ہوگئی ۔

پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ53لاکھ46ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسی اضافے سی5.81روپے اوربینک آف پنجاب سرگرمیاں96لاکھ79ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت7پیسے اضافے سی14.00روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس264.48پوائنٹس اضافے سی18415.67پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس876.12پوائنٹس اضافے سی63601.03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس224.78پوائنٹس اضافی سی28398.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب