اے سی سی اے اوربورڈ آف انویسٹمنٹ کی کاروبار میں آسانی کے لیے پالیسی سازی پر مشاورت

چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ، ہارون شریف نے چیف ایگزیکٹو اے سی سی اے(دی ایسوسیشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ آکاؤنٹنٹس) ، Helen Brand OBE کے ساتھ اپنی ملاقات میں معیشت کے تنظیمی ڈھانچے کو در پیش مسائل اور درآمداد پر مبنی ترقی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا

پیر 25 مارچ 2019 18:11

اے سی سی اے اوربورڈ آف انویسٹمنٹ کی کاروبار میں آسانی کے لیے پالیسی سازی پر مشاورت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء) چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ، ہارون شریف نے چیف ایگزیکٹو اے سی سی اے(دی ایسوسیشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ آکاؤنٹنٹس) ، Helen Brand OBE کے ساتھ اپنی ملاقات میں معیشت کے تنظیمی ڈھانچے کو در پیش مسائل اور درآمداد پر مبنی ترقی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ، ہارون شریف نے کہا" اے سی سی اے جیسا پروفیشنل ادارہ کارپوریٹ مینجمنٹ اور کارپوریٹ فنانس کے شعبہ میں ہیومن ریسورس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔

" چیف ایگزیکٹو اے سی سی اے، Helen Brand OBE نے اے سی سی اے کی جانب سے پروفیشنل اکاؤنٹنٹس کو جدید ڈیجیٹل دور کے تقاضوں اور اعلی معیارِ تعلیم کی فراہمی کے بارے میںآ گاہی دی ۔

(جاری ہے)

 چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ، ہارون شریف نے مزید بات کرتے ہوئے کہا "ہم نجی شعبے کے ساتھ ایک ایسی مضبوط شراکت داری کی خواہش رکھتے ہیں جس کی ماہرانہ مشاورت کے ذریعے ہم اپنے مقررہ اہداف حاصل کر سکیں"۔

 ملاقات میں ٹیم اے سی سی اے نے پاکستان میں کاروبای ماحول کو آسان بنانے کے لیے اپنی تحقیقات کا حوالہ دیا ۔ چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ، ہارون شریف نے اے سی سی اے کا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کے لیے اپنی تحقیقات اور پالیسی امور کے اشتراک پر خیر مقدم کیا ۔

اس سے قبل Helen Brand OBE نے چیئر مین Audit Oversight Board (AOB) ، طارق اقبال خان کے ساتھ اسلام آباد میں مستقبل کی شراکت داریوں پر غور کرنے کے لیے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں Audit Oversight Board (AOB) کے سینئر عہدہ دار چیف ایگزیکٹو آفیسر ، عثمان حیات اور FCCA چیف ریگولیٹری آفیسر ، شاہد کریم بھی شر یک تھے ۔

 چیف ایگزیکٹو اے سی سی اے، Helen Brand OBE نے آئی سی ایم اے پاکستان کے صدر زیا المصطفی اعوان سے پاکستان میں اکاؤنٹنسی کے شعبے میں شراکت داری پر ملاقات کی اس ملاقات میں Alan Johnson, Deputy President ، International Federation of Accountants (IFAC) اور
Chair of ACCA's Accountants for Business Global Forum نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

 Helen Brand OBE پاکستان لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ میں شر کت کے لیے تشریف لائیں ۔ اے سی سی اے نے اس ایونٹ میں بطور نالج پارٹنرحصہ لیا ۔

سمٹ کے سائیڈ لائن سیشن میں چیف ایگزیکٹو اے سی سی اے، Helen Brand OBE نے ملک کی بہترین لیڈرشپ کے سیشن میں شر کت کی جس میں وزیر اعظم عمران خان ، صدر ڈاکٹرعارف علوی اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی ، جنرل زبیر محمود حیات (نشانِ امتیاز)کے خطاب شامل تھے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب