پاکستان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ خیرات دینے والے ممالک میں ہوتا ہے،ضیاء علمدار حسین

جمعرات 23 مئی 2019 13:11

پاکستان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ خیرات دینے والے ممالک میں ہوتا ہے،ضیاء علمدار حسین
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء علمدار حسین نے کہاہے کہ پاکستان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ صدقہ اور خیرات دینے والے ملکوں میں ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک اس ملک سے غربت کا خاتمہ نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ انفرادی طور پر زکوةٰ دینے کو ترجیح دیتے ہیں مگر زکوةٰ لینے والے زیادہ تر ادارے نہ تو رجسٹرڈ ہیں اور نہ ہی ان کے اخراجات کا سالانہ آڈٹ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس رقم کا استعمال بھی شفاف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کا شمار ملک میں سب سے زیادہ چیریٹی دینے والے شہروں میں ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں غربت کی شرح ملک کے دوسرے شہروں کی نسبت بہت کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی(سی ایس آر) کا تصور بہت واضح ہے ۔ صنعتی اداروں میں ہر رجسٹرڈ ورکر کیلئے سوشل سیکورٹی فیس ادا کی جاتی ہے جس سے ان ورکروں کوصحت سمیت دیگر ضروری سہولتیں مہیا کی جاتی ہیں۔

اسی طرح ادارے اپنے ورکروں کو دیگر مراعات بھی دیتے ہیں تاہم مالی انتظامی اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کیلئے کوئی واضح پالیسی نہیں جن کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کی ضرورت ہے تا کہ ناگہانی بیماری کی وجہ سے ان کے معمول کے گھریلو اخراجات متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے تجویز دی کہ زکوةٰ لینے والے ادارو ں کیلئے رجسٹریشن کی لازمی شرط رکھی جائے تا کہ زکوةٰ کے شفاف استعمال سے حقیقی معنوں میں غربت کے خاتمے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ