پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کیا گیا ہے، عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے پاکستان اورامریکا کو یکساں اقدامات کرنا ہوں گے

مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی امریکی ناظم الامور پال ڈبلیو جونز سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 24 مئی 2019 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کیا گیا ہے، ملک میں سرمایہ کاری کیلئے فراہم کردہ سازگارماحول سے بزنس مینوں کو بھرپوراستفادہ کرنا چاہئیے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے پاکستان اورامریکا کو یکساں اقدامات کرنا ہوں گے۔

یہ بات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے جمعرات کو یہاں پاکستان میں امریکا کے ناظم الامور پال ڈبلیو جونز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اوردونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ نے امریکی ناظم الامورکوکلی معیشت کے استحکام اورمعیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ضمن میں پاکستان کی حکومت کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے احیاء نو اور نجی شعبہ اورسرمایہ کاری پر توجہ دینے کی ضرورت پرزوردیا گیا۔وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ پاکستان امریکاکے ساتھ تعلقات کار کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے پاکستان اورامریکا کو یکساں اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کیا گیاہے اورملک میں سرمایہ کاری کیلئے فراہم کردہ سازگارماحول سے بزنس مینوں کو بھرپوراستفادہ کرنا چاہئیے۔امریکی ناظم الامور نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مشیرخزانہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اورتجارتی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب