ڈالر کے بعد سعودی ریال کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

ِسعودی ریال ایک ہفتے کے دوران 2.7 روپے مہنگا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 42 روپے کا ہو گیا

ہفتہ 15 جون 2019 20:33

ڈالر کے بعد سعودی ریال کی قیمت کو بھی پر لگ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) ڈالر کی دیکھا دیکھی دوسری کرنسیز نے بھی اڑان بھر لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران برطانوی پانڈ 10روپے مہنگا ہو گیا۔پانڈ نے ڈبل سینچر کر لی اور 200کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو 11 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ایک ہفتے میں یورو 176روپے تک پہنچ گیا۔

جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے میں 8روپے 70پیسے مہنگا ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔جب کہ سعودی ریال بھی ایک ہفتے کے دوران 2.7 روپے مہنگا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت بھی 42روپے ہو گئی۔ایک ہفتے کے دوران امارات درہم 2.6 روپے مہنگا ہوا۔اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 43 روپے کا ہو گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ انٹر بنک میں 2.80روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت156.80 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں تین روپے اضافے کے بعد 157.50روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈالر نے ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان بھرلی ہے اور ڈالر انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت میں 2.80روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 156.80روپے ہوگئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تین روپے اضافے کے بعد157.50روپے ہوگئی ہے ۔ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین نے ڈالر 153کی سطح کو عبور کرنے اور روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان پاکستانی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے خطرناک ہے اس لیے روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو معیشت کیلئے خطرناک ہے اور اس سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا ، ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے کیونکہ اس سے اشیا کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا