فیصل آباد کی مختلف صنعتی ، کاروباری ، تجارتی تنظیموں کی 30 جون کو ختم ہونے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم مدت میں توسیع کی اپیل

پیر 24 جون 2019 15:36

فیصل آباد کی مختلف صنعتی ، کاروباری ، تجارتی تنظیموں کی 30 جون کو ختم ہونے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم مدت میں توسیع کی اپیل
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) فیصل آباد کی مختلف صنعتی ، کاروباری ، تجارتی تنظیموں نے 30 جون کو ختم ہونے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میںمناسب توسیع کی اپیل کی ہے اور وزیر اعظم عمران خان ، وفاقی وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے چیئر مین سے استدعا کی ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم جس کے اختتام میں صرف 5روز باقی رہ گئے ہیں کم از کم 2سے 3ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں اور حکومت کو بھی اس ضمن میں مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے میں آسانی رہے۔

مذکورہ تنظیموں کے عہدیداران و ممبران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تاریخ میں توسیع کے ساتھ ساتھ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی شرح بھی 5فیصد سے کم کر کے 2فیصد بنائی جائے۔آل پاکستان انجمن تاجران ، پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران سٹی فیصل آباد سمیت دیگر تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس وقت پہلے ہی مارکیٹ میں کاروباری صورتحال مندے کا شکا ر ہے جبکہ پیسے کی کمی کی وجہ سے صنعتی ، کاروباری ، تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں لہٰذا ان حالات میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں مناسب اضافہ اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاروباری لوگ اس سکیم سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن اس وقت ان کے پاس اتنا سرمایہ دستیاب نہیں کہ وہ 5فیصد کے حساب سے ادائیگی کر سکیں۔انہوںنے کہا کہ تاجر طبقے نے پہلے بھی ہمیشہ حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے جبکہ تاجر برادری آئندہ بھی حکومت کے ساتھ ملکی مفاد کیلئے اپنا مکمل تعاون جار ی رکھے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ