رواں مالی سال کے دوران چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

جمعرات 27 جون 2019 14:28

رواں مالی سال کے دوران چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی ہوئی، سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) رواں مالی سال کے دوران چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 ء سے مئی 2019ء تک چین کوبرآمدات سے ملک کو1.69 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.62 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چین کو برآمدات سے ملک کو1.60 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

مئی 2019ء میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 216.41 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال مئی میں چین کو پاکستانی برآمدات سے 154.42 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے 11 ماہ میں چین سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 15.82 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی 2018 ء سے مئی 2019ء تک چین سے درآمدات پر9.35 ارب ڈالر مالیت کازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چین سے درآمدات پر پاکستان نے 10.83 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مئی 2019ء میں چین سے درآمدات پر1.074 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا، مئی 2018ء میں چین سے درآمدات پر پاکستان نے 1.092 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیاتھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی