ملک میں تربیت یافتہ افرادی قوت کا فقدان،سی پیک اسامیوں میں تناسب صرف 38فیصد

آئندہ تکنیکی شعبوں میں ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا ہونے کے امکان ،ہنر مند تربیت فراہم کرنے والے اداروں کا کرداراہمیت اختیار کرگیا

اتوار 21 جولائی 2019 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) ملک میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی قلت کے باعث پاکستان سی پیک منصوبے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اسامیوں سے خاطر خواہ استفادہ نہیں اٹھا سکا ہے ،اب تک اس منصوبے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اسامیوں میں پاکستانی کارکنوں کا تناسب 38فیصد سے بھی کم رہا ہے ۔سی پیک سینٹر آف ایکسی لینس کے ایک ورکنگ پیپر کے مطابق پاکستان میں سی پیک منصوبوں کے تعمیراتی اور آپریشنل مراحل کے دوران چینی اور پاکستانی کارکنوں کا تناسب 59اور 38فیصد کا ہے جب کہ مستقبل میں زیادہ تکنیکی شعبوں میں آنے والے ملازمتوں کے مواقع کے باعث افرادی قوت کی قلت کے پیش نظر اس فرق میں مزید اضافہ دیکھا جاسکتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق چینی فرموں کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ خاصی تعداد میں چین سے ہی ورکرز ساتھ لے کر آتی ہیں جیسا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے دوسرے ممالک مثلا سری لنکا اور بنگلہ دیش میں چین سے خاصی تعداد میں ورکرز کی آمد دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

سی پیک سینٹر آف ایکسی لینس کے مطابق سی پیک منصوبے کے نتیجے میں پاکستان میں آئندہ15برس میں 8لاکھ نئی اسامیاں پیدا ہونے کے امکانات ہیں،تاہم پاکستان میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی قلت کے باعث مقامی کارکنوں کے ان مواقع سے استفادہ کرنے کے تناسب میں مزید کمی بھی متوقع ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان مستقبل قریب میں زرعی پراسیس کی ڈیجیٹائزیشن /میکنائزیشن اور معیشت کے مالی و ٹیکنالوجی والے شعبہ جات میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات ہیں،لہذا پاکستان میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے ۔اس سلسلے میں نجی ادارے امن ٹیک اور ٹیوٹا سمیت ہنر مند تربیت فراہم کرنے والے دیگر اداروں کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرین آپریٹرز کے شعبے میں بھی پاکستانی نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے جب کہ ایگری ٹیک اور انفو ٹیک کے شعبہ جات میں بھی تربیت یافتہ افرادی قوت کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر