سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو گذشتہ ہفتے بھی دبائو کاشکار رہی ، سرمایہ کاروں کے 2کھرب29روپے سے زائد ڈوب گئے

اتوار 21 جولائی 2019 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال ، مرکز ی بینک کی جانب سے مہنگائی کے پیش نظرشرح سود میں اضافے ،ایف بی آر کی ٹیکسز ریکوری کے حوالے سے سخت پالیسی ،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو اور معاشی اتار چڑھائو جیسے اسباب نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو گذشتہ ہفتے بھی دبائو میں رکھا جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس1200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس33ہزار پوائنٹس کی بالائی حد گنوا بیٹھا اور انڈیکس 32ہزار پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ،مندی کی لہر آنے سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 229روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم68کھرب روپے سے گھٹ کر65کھرب روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے پہلے ہی دن مندی کی زد میں آ گئی اور 2دن کی مندی میں انڈیکس 1386.59پوائنٹس کم ہو گیا جبکہ 3دنوں معمولی تیزی سے انڈیکس نے 172.87پوائنٹس ریکو ر کئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ پر مندی کے اثرات غالب دیکھے گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 1213.72پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 33672.49پوائنٹس سے کم ہو کر32458.77پوائنٹس ہو گیا اسی طرح539.26پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15934.85پوائنٹس سے کم ہو کر15395.59پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 24652.17پوائنٹس سے گھٹ کر23815.76پوائنٹس پرآ گیا ۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب 29ارب92کروڑ32لاکھ36ہزار134روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 68کھرب5ارب17کروڑ49لاکھ 61ہزار60روپے سے کم ہو کر65کھرب75ارب25کروڑ17لاکھ24ہزار926روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس33672.49پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر31901.27پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 4ارب روپے مالیت کے 13کروڑ87لاکھ26ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم2ارب روپے مالیت کی5کروڑ55لاکھ9ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1581کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی510کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،977میں کمی اور94کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف سیمنٹ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،بائیکو پیٹرولیم ،ڈی جی کے سیمنٹ ،ایسکورٹ ،حبیب بینک ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،لوٹے کیمیکل ،ڈی جی کے سیمنٹ ،انٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ ،سوئی نادرن گیس ،سلک بینک لمیٹڈ اوراینگرو پولیمرسر فہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار