پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مستحکم تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کا کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب

منگل 20 اگست 2019 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئر مین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مستحکم تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق برآمدات میں اضافہ کر کے ملک کا تجارتی خسارہ کم کرنا ہے۔

فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سالانہ اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی زونز کو ترقی دینے اور ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کو ترجیح دی جانی چاہیے اور اس میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے کہ اس سے ملک کو فوری اور طویل مدت فوائد حاصل ہوں۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بھی مقامی صنعتوں کی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں خاطر خواہ مدد دے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا بھی قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ فیصل آباد اور پورے ملک میں صنعتی انقلاب کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ میاں کاشف اشفاق نے ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹیٹ کی ترقی کی رفتار کو اطمینا بخش قرار دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی