محاصل اور ریفنڈزادائیگی کے اہداف میں ناکامی تشویشناک ہے: میاں زاہد حسین

ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی یا منی بجٹ کا آپشن استعمال کرنا نا گزیر ہے، اقتصادی انجماد نے صورتحال خراب کرنے میں کردار ادا کیا ہے

بدھ 2 اکتوبر 2019 18:46

محاصل اور ریفنڈزادائیگی کے اہداف میں ناکامی تشویشناک ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی بھرپور کوششوں کے باوجود آئی ایم ایف کی جانب سے دیا گیا 1071 ارب روپے ٹیکس کا سہہ ماہی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا ہے جو تشویشناک ہے۔

735 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد کرنے،زیرو ریٹنگ کے خاتمے،برآمدی شعبہ کے ریفنڈ روکنے اور مختلف کاروباری اداروں سے بھاری ایڈوانس لینے کے باوجود ہدف سے ایک کھرب سولہ ارب روپے کم محاصل جمع کئے گئے ہیں ۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ تین ماہ کے دوران جمع کئے گئے محاصل گزشتہ سال سے13.5 فیصد زیادہ یا 123 ارب روپے اضافی ہیں مگر ہدف سے بہت کم ہیں جس سے عہدہ براہ ہونے کے لئے ترقیاتی اخراجات میں کمی یا منی بجٹ کے آپشن استعمال کرنا ہونگے۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کے باوجود قیمتوں کو برقرار رکھنے کا حالیہ فیصلہ اور ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع اسی سلسلے کی کڑی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے کاروباری برادری کو 75 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کرنے کا ہدف دیا گیا تھا مگر انھیں صرف 30 ارب روپے کا ریفنڈ ادا کیا گیا جبکہ45 ارب روپے کا ریفنڈ روک لیا گیا ہے جس سے برآمدی شعبے میں کام کرنے والی کمپنیاں بحران میں مبتلاء ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے برآمدات کا گراف مزید گرے گا۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے دیا گیا ٹیکس ٹارگٹ حقیقت پسندانہ نہیں ہے جس میں کمی ضروری ہے تاکہ کاروباری برادری اور حکومت کے مابین جاری کشمکش میں مزید اضافہ نہ ہو۔درآمدات کی حوصلہ شکنی کی پالیسی سے جہاں تجارتی خسارہ کم ہو رہا ہے وہیں امپورٹ پرمحاصل سے ہونے والی آمدنی بھی کم ہو رہی ہے جبکہ مختلف حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے تحفظات کے سبب اقتصادی سرگرمیوں میں کمی نے بھی صورتحال خراب کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے جسمیں سر فہرست برآمدی صنعتوں کو وعدے کے باوجودبجلی اور گیس کی رعا یتی نر خوں پر فراہمی میں نا کامی ، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیل سیکٹر میں ایف بی آر کے قوانین کی وجہ سے طاری جمود اور ڈبل ڈجٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ شا مل ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی