سا تواں اچیومنٹ ایوارڈدوبارہ منعقد کرکے ایف پی سی سی آئی جیسے ادارے کی توہین کی گئی ہے: مر زا عبدالرحمان

فیڈریشن چیمبر آف کا مرس کے یو بی جی کی کچن کیبنٹ نے ادارے کا وقار خاک میں ملا دیا، امسال تا جر برادری الیکشن کے موقع پر یو بی جی سے تاجر دشمنی پالیسی کا بدلہ لینے کیلئے میدان میں نکلے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:49

سا تواں اچیومنٹ ایوارڈدوبارہ منعقد کرکے ایف پی سی سی آئی جیسے ادارے کی توہین کی گئی ہے: مر زا عبدالرحمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء) ایف پی سی سی آئی نے ساتواں اچیومنٹ ایوارڈ 2019دوبارہ نشر مکرر کردیا جو کہ اس ادارے کی تو ہین ہے حا لانکہ اچیومنٹ ایوارڈ 2019غیر قا نونی طو ر پر امسال صدر پاکستان کے ساتھ اسلام آباد میں منعقد ہو چکا ہے ۔ کل ایک بار پھر ان ایوارڈز کوگورنر ہاؤ س کراچی میں منعقد کیا گیا جسکی اطلا ع ایف پی سی سی آئی کے کسی ممبر، ٹریڈ باڈیز ، چیمبر و ایسوسی ایشنز کو نہیں دی گئی تھی ۔

کراچی سے صرف چند لوگوں کو مد عو کیا گیا جس کا ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کو کچھ پتہ نہ تھا۔کراچی کے علاوہ کسی چیمبرز و ایسوسی ایشنز کو نہیں بلا یا گیا جو کہ اس ادارے کے اقتدار کے ہوس پرست لوگوں کے ذہن کی عکا سی کرتا ہے جس پرپاکستان کی تمام تاجر برادری اور ٹریڈ باڈیز سرا پا احتجاج ہیں ۔

(جاری ہے)

تاجر برادری نے مطا لبہ کیا ہے کہ اب الیکشن میں ایسے مفاد پرست عنا صر کو کسی صورت بھی نمائندگی نہ دی جائے۔

گورنر ہاؤس میں حالیہ منعقد ہ اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب پر تقریبا ً پانچ لا کھ روپے خر چ ہوئے اور یہ رقم ایف پی سی سی آئی نے ادا کی ہے جبکہ یہ رقم کا روباری براد ری کے چند ہ سے اکھٹی کی جاتی ہے ۔ایف پی سی سی آئی پربر سر اقتدار یو بی جی کی اعلیٰ قیادت ملک کے کاروباری اداروں کے حقوق کے تحفظ کے بجائے مزے لینے اور ایف پی سی سی آئی کے خرچہ پرغیر ملکی دوروں میں مصروف ہے جس کی وجہ سے ملک کی مختلف تاجر تنظیمیں ظا لمانہ ٹیکسوں کی بھر مار اور ایف بی آر کے غیر ضروری ٹیکسوں کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں حالا نکہ ایف پی سی سی آئی کا کام تاجروں اور ٹریڈ باڈیز کے حقوق کا خیال رکھنا ہے ۔

مرزا عبدالرحمان نے مزید کہا کہ یو بی جی سرکا ر کی وجہ سے ایف پی سی سی آئی کا ادارہ ایک کچن کیبنٹ بن چکا ہے ۔ اس دفعہ تا جر برادری الیکشن کے موقع پر یو بی جی سے تاجر دشمنی پالیسی کا بدلہ لینے کیلئے میدان میں نکلے ۔ انھوں نے کہا کہ یو بی جی اب ایک ڈکٹیٹر ادا رہ بن چکا ہے اور یہ EC،GBممبر ز کو کسی خاطر میں نہیں لا تے ۔اس لئے بنا کسی پوچھ گچھ اور مشورے کے آئندہ آنے والے تین سالوں کے الیکشن کیلئے اپنے صدر نامز د کردئیے ہیں جبکہ ابھی ECاورGBممبران تین سال کیلئے منتخب بھی نہیں ہوئے ۔ اس غیر جمہوری رویئے کو چیمبرز اور ایسوسی ایشنز متفقہ طور پر مستر د کرتے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی