اردن پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات فروغ دینے کا خواہشمند ہے،

دونوں ممالک کے مایبن باہمی تجارت کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے، اردن اور پاکستان کے درمیان عمدہ سیاسی اور دفاعی تعلقات قائم ہیں، تاجر برادری کے درمیان براہ راست ملاقاتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو بہتر کرنے کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی، اردن کے سفیر ابراہیم یالا محمد المدانی کا تاجر برادری سے خطاب

بدھ 20 نومبر 2019 16:42

اردن پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات فروغ دینے کا خواہشمند ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) پاکستان میں تعینات اردن کے سفیر ابراہیم یالا محمد المدانی نے کہا کہ اردن پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات فروغ دینا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے مایبن باہمی تجارت کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے، اردن اور پاکستان کے درمیان عمدہ سیاسی اور دفاعی تعلقات قائم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ اقتصادی تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مزید اعلیٰ سطحی رابطوں کی ضرورت ہے۔اردن کے سفیر نے کہا کہ اردن پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات، میڈیکل کا سامان ، ادویات، چاول اور چینی سمیت چند مصنوعات امپورٹ کر رہا ہے جبکہ پاکستان اردن کو مزید مصنوعات برآمد کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اگلے سال کے پہلے سہ ماہی میں اردن اور پاکستان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو گا اور اس موقع پر اردن کا ایک تجارتی وفد بھی پاکستان آئے گا۔

انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان براہ راست ملاقاتوں سے اردن اور پاکستان کے درمیان تجارت کو بہتر کرنے کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے تجویز دی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنا ایک وفد اردن لے جائے یا اردن چیمبر آف کامرس کو پاکستان مدعو کرے جس سے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان روابط بہتر ہوں گے۔

انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ ان کا سفارتخانہ ان کوششوں میں ہر ممکن مدد کرے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتر صلاحیت کے باوجود پاکستان اور اردن کی باہمی تجارت بہت کم ہے جس کو بہتر کرنے کیلئے دونوں جانب سے مزید کوششوںکی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اوراردن سائنس و ٹیکنالوجی، کھاد، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، انڈسٹری، بینکنگ و فنانس، صحت و تعلیم، ادویات، زراعت،لائیو سٹاک، توانائی اور فشریز سمیت متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک کثرت کے ساتھ تجارتی وفود کا تبادلہ کرنے کی حوصلہ افزائی کریں تا کہ مشترکہ تعاون کے تمام ممکنہ مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ محمد احمد وحید نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے متعدد شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ اردن کے سرمایہ کار پاکستان کا دورہ کر کے جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔

انہوںنے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اردن چیمبر آف کامرس کے وفد کی میزبانی کیلئے تیار ہے اور ان کو پاکستان کے نجی شعبے کے ساتھ ملانے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سیف الرحمٰن خان، میاں شوکت مسعود، محمد اسلم کھوکھر، خالد چوہدری اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ