ایف بی آر ساڑھے 8لاکھ آڈٹ کیسز کی حدود کا تعین کرے‘ پاکستان ٹیکس بار

ٹیکس دہندگان کے ایڈریسزکے مطابق کیسز لگائے جائیں‘سینئر نائب صدرحبیب الرحمان زبیری

اتوار 15 دسمبر 2019 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمان زبیری نے کہا ہے کہ ساڑھے 8لاکھ آڈٹ کے کیسزکے فیصلے ابھی تک التوا ء کا شکار ہیں، ٹیکس دہندگان کے ایڈریسزکے مطابق کیسز لگائے جائیں، ایف بی آر کی کارکردگی پہلے ہی متنازعہ بن چکی ہے،ٹیکس آمدن کو بہترکر نے کے لیے 214ڈی کے کیسز جلد حل کیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ٹیکس بارکے نائب صدر عاشق علی رانا، چیئر مین کوا ڈی نیشن کمیٹی آئی کیپ لاہور ٹیکس بار سید حسن علی قادری، سابق جنرل سیکرٹری ایل ٹی بی عبدالوحید،سیکرری اطلاعات پاکستان ٹیکس بار شہباز صدیق او ر دیگر سیگفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 2014کے آڈٹ کیسز ابھی تک التوا ء کا شکار ہیں،214ڈیء کے خاتمے کے بعدابھی تک ساڑھے 8لاکھ کیسز کا فیصلہ نہیں ہو،ایف بی آر کے افسران ٹیکس دہندگان کے ایڈریسزکے مطابق کیسز کا تعین نہیں کر رہے،لاہور کے کیسزگوجرانوالہ، ملتان کے کیسز سیالکوٹ اور سیالکوٹ کے کیسز راولپنڈی میںکھولے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی پہلے ہی متنازعہ بن چکی ہے اور اس طرح کے اقدامات کے بعد مزید متنازعہ بن جائے گی۔ آڈٹ کیسز پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،214ڈ ی کے آڈٹ کیسز کے فیصلوں پر ٹیکس آمدن بہتر ہو سکتی ہے اور خسارے کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس بارز اور اسٹیک ہولڈرز ہمیشہ اقتصادی استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ