افغانستان کو رواں مالی سال کے دوران 432.46 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں، سٹیٹ بینک

اتوار 5 جنوری 2020 14:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2020ء) رواں مالی سال کے دوران افغانستان کو 432.46 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لے کر نومبر تک کے عرصہ میں افغانستان کو 432.46 ملین ڈالر کی برآمد کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 460.46 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

نومبر میں افغانستان کو 93.43 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ سال نومبر میں افغانستان کو 72.38 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران افغانستان کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں افغانستان سے درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی تا نومبر 2019ء کے عرصہ میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 61.16 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 74.88ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران افغانستان سے درآمدات پر 170.47 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا۔ اسی طرح نومبرمیں افغانستان سے درآمدی بل کی مالیت 22.34 ملین ڈالر رہی۔ گزشتہ سال نومبر میں افغانستان سے درآمدات پر 13 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز