ایشین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ

ایشین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2020ء)ایشین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکہ ایران کشیدگی میں کمی کے باعث وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 110.70 پوائنٹ (0.47 فیصد )بڑھ کر 23850.57 پوائنٹ جبکہ ٹاپکس انڈیکس 6.11 پوائنٹ (0.35 فیصد) اضافے کیساتھ 1735.16 پوائنٹ پر بند ہوا۔دیگر علاقائی مارکیٹس میں سیئول 0.9 فیصد، سڈنی 0.8 فیصد، سنگاپور 0.2 فیصد، تائپے 0.5 فیصد اور ممبئی سٹاک میں 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ولنگٹن، بنکاک اور جکارتا سٹاک انڈکسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم شنگھائی اور منیلا سٹاکس میں بالترتیب 0.1 فیصد اور 0.6 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

Your Thoughts and Comments