ایس ایم ایز اپنی صنعتوں کے اخراجات پورے نہیں کرپارہیں،برآمدات پر منفی اثر پڑے گا

ٰریفنڈز کی عدم ادائیگی سے سینکڑوں صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل ہونا تشویشناک ہے ،خادم حسین

جمعہ 10 جنوری 2020 22:08

ایس ایم ایز اپنی صنعتوں کے اخراجات پورے نہیں کرپارہیں،برآمدات پر منفی اثر پڑے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2020ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ برآمدی شعبہ کے ریفنڈز کی عدم ادائیگی سے صنعتی شعبہ مالی مشکلات کا شکار ہے سرمائے کی عدم دستیاب سے سینکڑوں صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل ہیں جو تشویشناک امر ہے انہوںنے کہا کہ ایس ایم ایز اپنی صنعتوں کے اخراجات پورے نہیں کرپارہیں جس کے باعث صنعتی یونٹس بند ہورہے ہیں جس کا برآمدات پر منفی اثر پڑے گا برآمدات کم ہونے سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے حکومت مالی مشکلات کا شکار ہوکر ایک بار پھر قرضے حاصل کرے گی جو ملکی معاشی صورتحال کیلئے انتہائی خطرناک ہیں جس کی وصولی عوام سے ٹیکسوں کی شکل میں کی جائے گی جس سے ملک میں پہلی ہی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ سے وابستہ برآمد کنندگان کے پہلے سے ہی تقریباً50ارب روپے حکومت کی جانب واجب الادا ہیں زیرالتواء کسٹمز ریبیٹ کی مالیت12ارب کے قریب ہے جبکہ ڈی ڈی ٹی اور ڈی ایل ٹی ایل کی مد میں68ارب اور18ارب روپے ودہولڈنگ ٹیکس کلیمز کی مد میں زیرالتواء ہیں کسٹمز ریبیٹ کی ادائیگیاں خود کار طریقے سے کرنے کی یقین دہانی پر بھی عمل نہ ہوسکا اس لے وزیراعظم خصوصی نوٹس لیکر کسٹمز ریبیٹ کی ادائیگی پر عملدرآمد کروائیں تاکہ برآمدی شعبہ سرمائے کی کمی کا شکار نہ ہو اور خوشدلی سے ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے حکومتی زرمبادلہ میں اضافہ کرے اور حکومت معاشی طور پر مستحکم ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..