سماجی شعبہ کیلئے حکومت کا بجٹ مسلسل کم ہو رہا ہے،میاں زاہد حسین

بدھ 19 فروری 2020 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جب کروڑوں افراد کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی اہمیت میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔

کاروباری شخصیات اور ادارے بے رحم مہنگائی کے اس دور میںمحروم طبقات کی مشکلات کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ سماجی ترقی کا عمل رکنے نہ پائے۔کارپوریٹ سماجی ذمہ داری میں صحت، تعلیم، ماحولیاتی بہتری، امدادی سرگرمیاں، صاف پانی،کھیل، تہذیبی سرگرمیاںاور بچوں کی فلاح و بہبود وغیرہ شامل ہیں مگر اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بھوک کا ہے جسے اولیت دی جائے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کارپوریٹ اداروں کی سماجی ذمہ داری کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری ادارے ان مشکل حالات میں کم آمدنی والے ملازمین اور غریب عوام کی فلاح کے لئے اقدامات بڑھائیں اور نوجوانوں کو فنی تربیت دے کر ان کے روزگار کے مواقع میں اضافہ کریں۔انھوں نے کہا کہ مغرب نے حال ہی میں کارپوریٹ اداروں کی سماجی ذمہ داری کی اہمیت کا ادارک کرتے ہوئے اس ضمن میں پیش رفت شروع کی ہے جس میں بہت سی کمزوریاں ہیں جو وقت کے ساتھ ہی دور ہوں گی جبکہ اسلام نے پندرہ سو سال قبل کاروباری اداروں کی سماجی ذمہ داری کا بہترین تصور پیش کیا ۔

اسلام نے انفرادی اور اجتماعی اقتصادی زندگی کیلئے مخصوص قوانین روشناس کروائے اور پندرہ سو سال قبل صدقہ، خیرات، زکوٰ-ة، فطرہ اور قربانی کا گوشت بانٹنے کی ہدایت کی جو سماجی ذمہ داری کی روشن مثال ہے۔ قرآن میں تین سو سے زیادہ بار زکوٰ-ةکی تاکید کی گئی ہے جس پر اگر عمل کیا جائے تودولت کی صحیح تقسیم سے عوام کی زندگی میں انقلابی تبدیلی آ سکتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اسلام محض منافع کیلئے کاروبار کو پسند نہیں کرتاجبکہ مغرب کے سماجی ذمہ داری کا شوشا اپنے منافع ، امیج بہتر بنانے اور سوسائٹی کی ہمدردی سمیٹنے کے لئے اپنایا۔پاکستا ن کی کاروباری برادری اچھے انداز میں اپنی سماجی ذمہ داری نبھا رہی ہے مگر انکی سمت مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرہ پر پڑنے والے مثبت اثرات میں اضافہ ہو۔

سماجی خدمات کے شعبوں میں حکومت کے سمٹتے ہوئے کردارکے سبب نجی شعبہ کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور انھیں اس سمت میں مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹارگٹ کے بغیر کارپوریٹ اداروں کی سماجی ذمہ داری کی کوششوں کے مثبت اثرات پائیدار نہیں ہوتے۔ کاروباری شخصیات اوردیگر ادارے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنے فرائض نبھائیں تاکہ کامیابی انکے قدم چومے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب