پی ایس اوکے منافع میں جولائی تا دسمبر51 فیصد اضافہ

جمعرات 20 فروری 2020 19:34

پی ایس اوکے منافع میں جولائی تا دسمبر51 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او) کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019 کے لئے پی ایس او کا خالص منافع 6435 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018 کے دوران کمپنی کو 4249 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پی ایس او کے بعد از ٹیکس منافع میں 2186 ملین روپے یعنی 51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں پی ایس او کی فی حصص آمدن بھی 9.05 روپے کے مقابلہ میں 13.71 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پی ایس او کی خالص آمدنی میں 4164 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اکتوبر تا دسمبر 2019 کے لئے کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی 2906 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2018 کے دوران پی ایس او نے صرف 68 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پی ایس او کے بعد از ٹیکس منافع میں 2838 ملین روپے یعنی 4164 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن 0.15 روپے کے مقابلہ میں 6.19روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کےلئے پیشگی رابطے شروع  ،حکومت   بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج ..

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کےلئے پیشگی رابطے شروع ،حکومت بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج ..

سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر  کی پی ٹی اے  اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ