ملک میں کار، موٹر سائیکل، بس اور ٹریکٹر کی پیداوار معطل

آٹو انڈسٹری پہلے ہی مشکلات سے دوچار تھی کورونا کے باعث اب انڈسٹری کو بحرانی کیفیت کا سامنا ہے، ترجمان پاک سوزوکی

بدھ 25 مارچ 2020 18:24

ملک میں کار، موٹر سائیکل، بس اور ٹریکٹر کی پیداوار معطل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں کاروں، موٹر سائیکل، بسوں اور ٹریکٹرز کی پیداوار معطل ہوگئی ہے، کار ساز کمپنیوں پاک سوزوکی، ہونڈا کارز، انڈس موٹرز نے پیدواری یونٹ بند کر دیئے ہیں۔ لاک ڈائون کی وجہ سے سندھ میں کاروں اور موٹر سائیکل کی پیداوار بند کردی گئی ہے۔ کورونا کی وبا سے انسانی جانوں کو کم نقصان ہوا تاہم پاکستان کا صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

ہونڈا، یاماہا، سوزوکی نے موٹر سائیکلوں کے پلانٹس بند کر دیئے ہیں۔ ہینو موٹرز، ملت ٹریکٹرز اور ڈائے زان آٹو موبائلز نے بھی پیداوار بند کردی ہے۔پاک سوزوکی کے ترجمان شفیق احمد شیخ کے مطابق آٹو انڈسٹری پہلے ہی مشکلات سے دوچار تھی کورونا کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں انڈسٹری کو بحرانی کیفیت کا سامنا ہے، آٹو انڈسٹری بڑے پیمانے پر روزگار اور ریونیو فراہم کرنے کا ذریعہ ہے اسی لیے آٹو انڈسٹری کو صنعتوں کی ماں کا درجہ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بحران کی وجہ سے روزگار اور ریونیو میں کمی واقع ہوگی آٹو انڈسٹری سے لاکھوں افراد کا براہ راست اور بالواسطہ روزگار وابستہ ہے، موجودہ حالات میں روزگار کے مواقع برقرار رکھنا سب سے ضروری ہے جس کے لیے آٹو انڈسٹری کو مشکلات سے نکالنے کے لیے حکومت کو بیل آئوٹ پیکیج دینا ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..