غیر ملکیوں کے لئے خصوصی پروازیںہو سکتی ہیں تو ہم وطنوں کے لئے کیوں نہیں،میاں زاہد حسین

دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس نہ لانا بے رحمی ہے،طلباء کے علاوہ تاجروں کی بڑی تعداد بھی پھنسی ہوئی ہے، سینئروائس چیئرمین بزنس مین پینل

جمعہ 27 مارچ 2020 21:11

غیر ملکیوں کے لئے خصوصی پروازیںہو سکتی ہیں تو ہم وطنوں کے لئے کیوں نہیں،میاں زاہد حسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ، ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس نہ لانا بے رحمی ہے۔وطن واپس آنے کے خواہشمند تمام افراد کو لانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور ائیرپورٹ پر سکریننگ کے بعدانھیں گھر جانے دیا جائے تاکہ انکے پریشان حال خاندان سکھ کا سانس لے سکیں۔

جن ممالک میں کورونا کی وباء بے قابو ہے وہاں مقیم پاکستانیوں کی واپسی کو ترجیح دی جائے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ دیار غیر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے وسائل ختم ہو رہے ہیں اور انکی مشکلات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کئی ممالک میں لاک ڈائون ہے جبکہ متعدد شہروں میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ادھر کئی ممالک میں ہمارا سفارتی عملہ بھی ان سے تعاون نہیں کر رہاہے۔

انکی دیکھ بھال، کھانے پینے، رہائش کے انتظامات اور انھیں انکے گھروں تک پہنچانے کا انتظام کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس سے صرف نظر نہ کیا جائے۔پاکستان نے 21 مارچ کو فضائی آپریشن بند کر دئیے تھے مگر بعد ازاں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کو واپس بھجوانے کے لئے خصوصی فلائٹس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ یہ جہاز غیر ملکیوں کو انکے وطن میں چھوڑنے کے بعد خالی واپس آئیں گے جبکہ انہی جہازوں میں وہاں پھنسے ہوئے طلباء اور بزنس مینوں کا واپس لایا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے عالمی اور ملکی سطح پر معیشت کو بھی تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا ہے۔اس سے پاکستان میں سطح غربت سے نیچے رہنے والوں کی تعداد دگنی ہو رہی ہے مگر اس سلسلہ میں حکومتی اقدامات حالات اورتوقعات کے مطابق نہیں ہیں۔ موجودہ عالمی صورتحال بارہ سال قبل آنے والے مالی بحران سے کہیں زیادہ خراب اثرات کی حامل ہے جس سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر میں زبردست جدوجہد کی جا رہی ہے مگر یہاں صورتحال مختلف ہے۔

حکومت نے غریب افراد کے لئے مجموعی طور پر ساڑھے تین سو ارب روپے ریلیف کے لئے مختص کئے ہیں۔ غریب خاندانوں اور دیہاڑی کرنے والوں کے لئے ماہانہ مختص رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمت میں کمی مذاق جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جو حیران کن ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں