پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ تین ہفتوں سے جاری مندی کے اثرات کا خاتمہ ہوگیا

گذشتہ ہفتے زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، کے ایس ای100انڈیکس 3500پوائنٹس بڑھ گیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 20:05

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ تین ہفتوں سے جاری مندی کے اثرات کا خاتمہ ہوگیا
کراچی۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ تین ہفتوں سے جاری مندی کے اثرات کا خاتمہ ہوگیا،گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 3500پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس29ہزار،30ہزار اور31ہزار پوائنٹس کی تین بالائی حد عبور کرگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں بھی 542ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 54کھرب روپے سے بڑھ کر60کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا ۔

کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی بدولت 69.45فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک ،میپل لیف ،حیسکول پیٹرول ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،سمٹ بینک ،بینک آف پنجاب ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ڈی جی کے سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،پائینیر سیمنٹ ،نشاط ملز لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پاور سیمنٹ اورپاک پیٹرولیم سر فہرست رہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ 4کاروباری دنوں میں انڈیکس3598.4پوائنٹس بڑھ گیا تاہم پہلے دن مندی کے سبب انڈیکس 86.18پوائنٹس لوز کر گیا تھا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ماہ مارچ کے ابتدائی تین ہفتے اسٹاک مارکیٹ کیلئے بھاری ثابت ہوئے مگر گذشتہ ہفتے مارکیٹ کا رجحان منفی سے مثبت میں تبدیل ہو گیا گو کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے پہلے د ن سرمایہ کار کورونا وائرس کے معاشی اثرات کی وجہ سے محتاط رہے اور نئی سرمایہ کاری سے بھی گریز کیابعد ازاں آنیوالے دنوں میں بازار حصص میں ریکوری دیکھنے میں آئی ۔

ماہرین کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران مالیاتی اداروں ،میوچل فنڈز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے پر کشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ مستحکم انداز میں تیزی کی جانب گامزن رہی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں3512.22پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 281095.57پوائنٹس سے بڑھ کر 31621.79پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس1694.51پوائنٹس کے اضافے سے 12320.24پوائنٹس سے بڑھ کر14014.75پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس20485.23پوائنٹس سے بڑھ کر22515.59پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں5کھرب42ارب19کروڑ1لاکھ77ہزار9687روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 54کھرب74ارب20کروڑ89لاکھ29ہزار884روپے سے بڑھ کر60کھرب16ارب39کروڑ91لاکھ7ہزار571روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر31816.59پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر27461.59پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ10ارب روپے مالیت کی31کروڑ 15ہزار85ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کی15کروڑ94لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1745کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی1213کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،461میں کمی اور71کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار