پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت2 ارب 10لاکھ روپے بڑھ گئی

بدھ 13 مئی 2020 20:33

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت2 ارب 10لاکھ روپے بڑھ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمحدود پیمانے پر اتار چڑھاو،ْ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 90.02پوائنٹس کے اضافے سی33693.04پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت2 ارب 10لاکھ روپے بڑھ گئی لیکن کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.37فیصد کم رہا ۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 33802پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی پہنچ گیا تاہم بعد ازاں مختصر مدتی سرمایہ کاری کرنے والوں کی جانب سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے باعث مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 90.02پوائنٹس کے اضافے سی33693.04پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 3.80پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس14796.73پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 52.81پوائنٹس کے اضافے سی23884.77پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر346کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی152کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 174کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور20میں استحکام رہا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی63کھرب43ارب 37کروڑ14لاکھ روپے سے بڑھ کر63کھرب45ارب37کروڑ4لاکھ روپے ہوگئی ۔بدھ کو21کروڑ92لاکھ 1ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت 53لاکھ 32ہزار شیئرز کم ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاو ،ْ کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 7ہزارروپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 28.15وپے کے اضافے سے 763.15روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت589روپے کی کمی سی9011روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 46.06روپے کی کمی سے 570روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف، ٹی آر جی پاکستان ،دیوان سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،ہیسکول پٹرول ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پاک الیکٹران ،بینک آف پنجاب ،ہم نیٹ ورک اوریونٹی فوڈزکے حصص سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر