پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، 34 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی

شرح سود میں کمی کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نظر آنے لگے، 100 انڈیکس میں 203.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 15 مئی 2020 18:36

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، 34 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 مئی2020ء) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، 34 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے۔ شرح سود میں کمی کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نظر آنے لگے ہیں 100 انڈیکس میں 203.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 34 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر بحال ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے خبریں سامنے آئی تھیں کہ وفاقی حکومت ایک مرتبہ شرح سود میں ممکنہ طور پر کمی کرنے جا رہی ہے جس کے بعد سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ میں بھرپور دلچسپی لی۔

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں تیزی کے باعث 34 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئیں ۔ آج کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، پہلے ہی گھنٹے کے دوران 88 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی، تیزی کا تسلسل آگے بڑھ کر چلتا رہا، تاہم سرمایہ کار شرح سود میں کمی کا انتظار کرتے رہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کر دی ہے جس کے بعد شرح 19 ماہ کی کم ترین سطح 8 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ایک موقع پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 34041.44 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 203.43 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34008.33 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.6 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 22 لاکھ 59 ہزار 585 شیئرز کا لین دین ہوا۔ دوسری جانب ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 18.744 ارب ڈالرہوگیا۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق 8 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 59 ملین ڈالر کی کمی آئی۔ اس وقت سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.7 ارب ڈالرہے،کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.473 ملین ڈالرہے، اس وقت ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 18.744 ارب ڈالرہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب