شرح سود میں ایک فیصد کمی توقعات کے برخلاف ہے‘ ایس ایم منیر

شرح سود میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ زبیرطفیل تاجر شدید مشکلات کا شکار ہے‘ افتخار علی ملک اسٹیٹ بینک نے مارک اپ ریٹ حقائق کی بناء پر کم نہیں کیا‘گلزارفیروز،خالدتواب کا اظہار خیال

ہفتہ 16 مئی 2020 20:23

شرح سود میں ایک فیصد کمی توقعات کے برخلاف ہے‘ ایس ایم منیر
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کو توقعات سے کم قرار دیدیا۔یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل،ترجمان گلزارفیروزنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی توقع تھی کہ شرح سود کوکم سے کم 6تا7فیصد ہونا چاہیے تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک فیصد کی کمی کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر کی معاشی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کو زبردست دھچکہ پہنچا ہے جبکہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے تمام ہی ممالک میں افراط زر میں کمی ہو رہی ہے ،بیشتر ممالک میں شرح سود صفر کردیا ہے لیکن پاکستان میں شرح سود کو9فیصد پر رکھا گیا جوبہت زیادہ ہے،پاکستان میں شرح سود میں مزید کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معیشت بحران سے دوچار نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈائو ن میں نرمی اور مارکیٹوں کو کھولنے کے دوران حکومت کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے،یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکیٹوں میں رش پر قابو پانے اور لوگوں کے درمیاں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کرے۔افتخار علی ملک نے کہا کہ کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے جس کی آسانی کیلئے جہاں تک ممکن ہو سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور ضرورت اس بات کی تھی کہ شرح سود کو6فیصد تک لایا جاتا مگر صرف ایک فیصد کی کمی کی گئی جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں اور حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ شرح سود میں مزید 2فیصد کی کمی کی جائے۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیر طفیل نے شرح سود میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر و صنعتکار امید کر رہے تھے کہ اسٹیٹ بینک موجودہ صورتحال میں افراط زر کی کمی کو دیکھتے ہوئے پالیسی ریٹ 200بیسسز پوائنٹس سے 2فیصد تک کم کریگا،لیکن 1فیصد کمی سے تاجرو صنعتکار کسی حد تک مایوس ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معیشت سنگین بحران کا شکار ہے ایسی صورت میں فوری طور پر مزید1فیصد کمی کی جائے تاکہ صنعتیں چل سکیں، لوگوں کا روزگار بحال ہوسکے۔

زبیر طفیل نے گورنر اسٹیٹ بینک سے اپیل کی کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں اسٹیٹ بینک نے بہت اچھے اقدامات کئے ہیںجس سے متوسط طبقہ کے مسائل کافی حد تک کم ہوئے ہیں ، وزیر اعظم کے ریلیف پیکج نے مشکل کی اس گھڑی میں غریب افراد کا چولہا ٹھنڈا نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی بینک فوری طور پر نہیں تورفتہ رفتہ شرح سود میں مزید کمی کرے ، تاکہ مہنگائی میں مزید کمی لائی جا سکے اور اشیاء خوردو نوش غریب افراد کی دسترس میں آئیں۔

گلزارفیروز اورخالدتواب نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے مارک اپ ریٹ حقائق کی بناء پر کم نہیں کیا ،موجودہ حالات میں شرح سود کو 4فیصد تک کم کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں شرح سود صفر فیصد اور ایک فیصدتک ہیں لیکن ہمارے ملک میں حقائق کے برخلاف فیصلے ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی اور معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، اس وقت چھوٹی اور درمیانی صنعت کے علاوہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ یونٹس بھی شدید مالی بحران کا شکار ہیں، ایل ایس ایم 23 فیصد کم ہو گیا ہے اور کاروباری سرگرمیاں منجمد ہو کر رہ گئی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب