غیر ملکی سرمایہ کاری میں127فیصد اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ‘اعظم چوہدری

سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے برآمدات میں اضافہ، روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے

جمعہ 5 جون 2020 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں127فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے وافر مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ بھی مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیرپورٹ کے مطابق جاری مالی سال جولائی تا اپریل کے دوران ایف ڈی آئی کی مد میں127فیصد اضافہ ہوا اور سرمایہ کاری 2.281ملین ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصہ میں یہ سرمایہ کاری 1.006 تھی ۔انہوںنے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میں بنیادی سہولتوں کے ساتھ انٹرنیشنل سٹینڈرز کے انفراسٹرکچر سے نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان سپیشل زونز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیلئے جائیں بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ ملک میں مہنگائی کی روک تھام ہو اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین