برطانیہ کا سرکاری سطح پر ملک میں کساد بازاری کا اعلان

کورونا وائرس کے باعث دوسری سہ ماہی میں اقتصادی شرح نمو میں 20.4 فیصد کمی ہوئی جو ریکارڈ ہے،قومی ادارہ برائے شماریات

بدھ 12 اگست 2020 15:04

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) برطانیہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دوسری سہ ماہی کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو میں 20.4 فیصد کمی ہوئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔قومی ادارہ برائے شماریات کی بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس اور اس کے نتیجے میں لاک ڈائون سے دوسرے ملکوں کی طرح برطانوی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی،دنیا کے اکثر علاقوں میں لاک ڈائون کے باعث رواں سال جنوری سے مارچ کے عرصے میں برطانوی اقتصادی شرح نمو میں 2.2 فیصد کمی ہوئی تاہم دوسری سہ ماہی کے دوران اس کی شرح 20.4 فیصد تک پہنچ گئی جو کساد بازاری کو باعث بنی، مسلسل دو سہ ماہیوں ( 6 ماہ ) کے دوران اقتصادی شرح نمو گرنے کی وجہ سے کساد بازاری کا اعلان کیا گیا ۔

محکمہ شماریات نے کہا کہ 2020 ء کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو میں مجموعی طور پر 9.5 فیصد تک کمی کا امکان ہے تاہم آئندہ سال (2021 ئ) ملک میں 9 فیصد اقتصادی شرح نمو متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال پہلے چھ ماہ کے دوران اقتصادی شرح نمو میں ہونے والی کمی سپین کی 22.7 فیصد شرح انحطاط سے تھوڑی کم لیکن امریکا کی 10.6 فیصد سے دوگنا ہے، تاہم حکومت اپنی لاک ڈائون پابندیوں کو آسان کرنے کے ساتھ ہی معیشت میں تیزی لانے لگی ہے، جون کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو 8.7 فیصد رہی۔

محکمہ شماریات کے نائب قومی شماریات دان جوناتھن ایتھو نے کہا کہ جون کے دوران صنعتی، کاروباری اور تعمیراتی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز سے اقتصادی شرح نمو میں بہتری آئی اس کے باوجود جون کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو فروری کی سطح سے کم رہی۔دوسری سہ ماہی کے دوران مہمان نوازی کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ، حالیہ مہینوں میں اس صنعت کی پیداواری صلاحیت میں تین چوتھائی کمی واقع ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ وبا کے دوران حکومت کی طرف سے تحفظ روزگار سکیم سمیت مختلف شعبوں کے لیے اربوں پائونڈ سٹرلنگ کے امدادی پیکیج کے باوجود کساد بازاری کی صورتحال سامنے آئی ہے۔ادھر بینک آف انگلینڈ نے اثاثوں کی خریداری کا عمل شروع کررکھا جبکہ سود کی شرح کو کم کرکے تاریخ کی کم ترین سطح (0.1 فیصد) پر لاکھڑا کیا ہے۔بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ ملک میں بیروزگاری کی شرح رواں سال کے آخرتک 3.9 فیصد کی سطح سے بڑھ کر 7.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ سے اب تک ملک میں 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد ملازمتوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کےلئے پیشگی رابطے شروع  ،حکومت   بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج ..

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کےلئے پیشگی رابطے شروع ،حکومت بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج ..

سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر  کی پی ٹی اے  اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ