پاکستان کی ترقی کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، صدر لاہور چیمبر کا یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

جمعہ 14 اگست 2020 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین اور تاجر برادری کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، سابق صدر محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدور امجد علی جاوا، خواجہ خاور رشید، سابق نائب صدر کاشف انور اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے پاکستان کا پرچم بلند کیا اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے اپنے خصوصی پیغام میں ساری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بہترین قیادت دیانتداری اور فہم و دانش کی بدولت ہمیں ایک خود مختار وطن حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 14اگست صرف ایک تقریب نہیں بلکہ تاریخ کا ایک اہم باب ہے کیونکہ اس روز برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو اپنی جدوجہد کا صلہ ملا اور انہیں غیرملکی تسلط سے آزادی نصیب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان لاکھوں بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے جن کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک کے باسی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے کافی ترقی کی ہے مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جس کے لیے حکومت اور تاجروں سمیت تمام طبقات ہائے فکر کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ