سائٹ کی صنعتوں کا گیس پریشر صفر، پیداواری سرگرمیاں رک گئیں

پیر سے گیس پریشر میں مسلسل کمی ہورہی ہے،فیکٹریاں چلانا انتہائی دشوار ہوگیا ہے، سلیمان چاؤلہ

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر سلیم چاؤلہ نے سائٹ کی صنعتوں کے گیس پریشر میں مسلسل کمی کے باعث پیداواری سرگرمیاں رکاوٹ کا شکار ہونے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے صنعتوں کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ پیداواری سرگرمیاں بلاکسی تعطل جاری رکھی جاسکیں۔

ایک بیان میں سلیمان چاؤلہ نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے پیر کے روز سے اب تک سائٹ کی صنعتوں کی گیس پریشر میں مسلسل کمی جاری رکھی ہوئی ہے اور اب تو گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث صنعتوں کو چلانا انتہائی دشوار ہو گیا ہے اور اس کے نتیجے میں برآمدی آرڈرز کی تکمیل بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کبھی گیس کا کم پریشر کبھی بجلی غائب صنعتکار اپنی فیکٹری کیسے چلائیں حکومت اگر ملکی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتی ہے اور صنعتی فرو غ میں دلچسپی رکھتی ہے تو صنعتی پہیہ چلانے کے لیے سہولتیں بھی فراہم کرے تب ہی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا بصورت دیگر صنعتیں تباہ ہوجائیں گی اور ہزاروں ورکرز کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

سلیمان چاؤلہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صنعتوں کو اولین ترجیح دے اور پیداواری سرگرمیوں کو بلارکاوٹ جاری رکھنے کے لیے بجلی، گیس ، پانی جیسی بنیادی سہولتیں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگیں اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں۔انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ ایس ایس جی سی کو سختی سے ہدایات جاری کریں کہ صنعتوں کو مکمل گیس پریشر کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ برآمدکنندگان بروقت غیرملکی آرڈرزکی تکمیل کرسکیں اور کرونا وبا کے باعث کم ہوتی برآمدات میں دوبارہ اضافہ کیا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ