رجسٹریشن سے متعلقہ درپیش مسائل پر لاہور ٹیکس بار ایف بی آر کیخلاف سراپا احتجاج

نیشنل ٹیکس نمبر ٹیکس پیئر کے اتھارٹی لیٹر پر مل جانا چاہیے‘ علی احسن راناصدر لاہور ٹیکس بار ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مسائل تھے ، خود مانیٹرنگ کر کے معاملات حل کر رہے ہیں‘ چیف کمشنر احمد شجاع خان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 13:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے رجسٹریشن سے متعلقہ مسائل کیخلا ف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرہمارے مطالبات کی شنوائی نہ ہوئی توعملی طور پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر علی احسن رانا سمیت دیگر کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس ہائوس آر ٹی او ٹو میں این ٹی این لینا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ۔

حکومت ٹیکس بیس بڑھانے کے لیے کوشاں ہے جبکہ ایف بی آر کے افسران اپنی جیبیں بھرنے کے لیے کوشاںہیں۔نیشنل ٹیکس نمبرزجو بآسانی ملنا چاہیے اس کے ذریعے رشوت کا آغازہو جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ معاشی استحکام اور غیر ملکی قرضوںسے نجات حاصل کرنے کے لیے ٹیکس بیس کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے جس کے لیے حکومت کاوشیںکر رہی ہے مگر دوسری طرف ایف بی آر کے افسران رکاوٹیں ڈال کر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

اگر کوئی شخص آواز اٹھاتا ہے تو اس کا کام روک دیا جاتا ہے ۔ این ٹی این اور رجسٹریشن حاصل کرنے کے لیے افسران کے ہاتھ پائوں پکڑنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو پیسے بھی دینے پڑتے ہیںلیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔ اگر ایف بی آر کے افسران نے اپنے رویے اور افسر شاہی ختم نہ کی تو مجبوراًلاہور ٹیکس بار اس پر عملی احتجاج کریگی ۔چیف کمشنر احمد شجاع خان نے اس حوالے سے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے پر مسائل درپیش تھے تاہم اب تمام معاملات خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔

غیر قانونی طریقے سے این ٹی این حاصل کرنے کے خلاف ہوں ، لوگ گاڑیاں اور پلاٹس پر ٹیکس بچانے کے لیے رجسٹریشن کرواتے ہیں جبکہ اصل مالک کو علم بھی نہیں ہوتا۔ایف بی آر کی تمام مشینری ٹیکس بیس اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں مصروف عمل ہے اور قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس بار ممبران کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ