حکومت کو قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لئے چیمبرز آف کامرس سے مشورہ کرنا چاہئے ‘لاہورچیمبر

جب پالیسیاں بنتی ہیں تو تجارتی اداروں کو وزن دیا جاتا ہے، اسی طرز عمل کوپاکستان میں استعمال کیا جانا چاہیے ‘عہدیداران

پیر 26 اکتوبر 2020 22:26

حکومت کو قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لئے چیمبرز آف کامرس سے مشورہ کرنا چاہئے ‘لاہورچیمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) افراط زر پر قابو پانے کے لئے حکومت کو چیمبرز اور سیکٹر ایسوسی ایشنزکو ساتھ لے کر چلنا چاہئے ، ڈی سی، کمشنر اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں کو چیمبرز کے ساتھ بیٹھ کر طویل المیعاد حکمت عملی وضع کرنے کی حکمت عملی تیار کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے پیر کے روز مختلف وفد سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا جب پالیسیاں بنتی ہیں تو تجارتی اداروں کو وزن دیا جاتا ہے، اسی طرز عمل کوپاکستان میں استعمال کیا جانا چاہئے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) پنجاب پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) سپورٹ یونٹ کی دو رکنی ٹیم کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے غربت کے خاتمے کے لئے یو این ڈی پی کے اقدامات کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جیز کا تسلسل ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھوک اور افلاس کو ختم کرنے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا ہو گا ۔انہوں نے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے نفاذ پر پیشرفت کو یقینی بنانے کے لئے نجی شعبے کے نمائندوں کو شامل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) پاکستان کے اقدام کی تعریف کی جن کو 2015 میں اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک نے عالمی اقدام کے طور پر اپنایا تھا۔

اس پروگرام کا مقصد تھا کہ 2030 تک تمام لوگ امن اور خوشحالی سے رہ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی اپنے اہداف کے حصول کے لئے 170 کے قریب ممالک میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ''ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان نے ابھی تک غربت اور افلاس کے خاتمے کے لئے بہت کچھ کرنا ہے۔ ہمیں ابھی بھی اپنے شہریوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور معاشرے میں خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

بلاشبہ، بہت سارے چیلنجز ہیں جن پر حکومت تنہا نہیں نکل سکتی۔صدر نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا سب سے بہتر طریقہ ہے، انہوں نے عوام کو ان چیزوں کے ثمرات پہنچانے کے لئے تمام وسائل اور منصوبوں کو بروئے کار لایا جائے ۔ معاشرتی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے خواب کو عملی شکل دینے کے لئے تمام کوششوں کی ضرورت ہے۔ ہم لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم سے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اس سے قبل، پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹو پارٹس اینڈ اسسیسریز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاپام) کے وفد کی وائس چیئر مین عرفان احمد قریشی، کیپٹن ایم اکرم اور توفیق شیروانی کی سربراہی میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں سے ملاقات ہوئی ۔ صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح نے کہا کہ حکومت کو انجینئرنگ، فارماسیوٹیکلز اور رائس سیکٹر کو زیرو ریٹڈ رجیم میں شامل کرنا چاہئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی