شیل پاکستان کی جانب سے سنہ 2020ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:49

شیل پاکستان کی جانب سے سنہ 2020ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) شیل پاکستان لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سنہ 2020ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔اس اعلان کے مطابق کمپنی کو 1,812 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جب کہ گزشتہ برس، اسی عرصے کے دوران، 570 ملین روپے کا منافع ہوا تھا۔کورونا کی وباکے باعث ،کمپنی کے مالی گوشوارے مجموعی طور پر ، اب بھی ، ایک مشکل صورت حال پیش کرتے ہیں کیوں کہ اس وبا کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور جس کی وجہ سے ایندھن کی طلب میں کمی اور تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں غیر یقینی صورت حال ہے۔

سنہ 2020ء کے اِن نو (9) مہینوں کے دوران، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ، مزید 6 فیصد، کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

اگرچہ اِس سہ ماہی کے دوران، پاکستانی روپے کی قدر کسی حد تک مستحکم رہی لیکن اِس کے اثرات کمپنی کے مجموعی نتائج پر محسوس کیے گئے۔ درآمد پر انحصار کرنے والی صنعت کا حصہ ہونے کے باعث،جہاں ہمارے اخراجات کا بڑا تناسب غیر ملکی کرنسی میں ہوتا ہے، پاکستانی روپے کی قدر میں اس کمی کا ہمارے اخراجات پر اثر پڑا، جس کے نتیجے میں، ہماری مالی کارکردگی بھی متاثر ہوئی۔

شیل پاکستان نے Shell@Home سروس متعارف کرائی جو آئل کی تبدیلی اور کار کیئر سروسز کسٹمرز کی دہلیز پر فراہم کرتی ہے۔ شیل لیوبریکینٹس کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔شیل پاکستان لمٹیڈکی توجہ توانائی کے شعبے میں پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر مرکوز ہے اور یہ مالی کارکردگی میں بہتری کیلیے پرعزم رہنے کے ساتھ تحفظ اور تعمیل بھی یقینی بنا رہاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا