تجارت اور صنعت کو سہارا دینے کے لیے ایف پی سی سی آئی کی پیٹرولیم لیوی اور ٹیکس کو کم کرنے کا مطالبہ.

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:56

تجارت اور صنعت کو سہارا دینے کے لیے ایف پی سی سی آئی کی پیٹرولیم لیوی اور ٹیکس کو کم کرنے کا مطالبہ.
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعت اور تجارت کو سہارا دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر لگنے والے محصولات اور ٹیکسوں کے تناسب کو کم کرے کیونکہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر اب تک کے ریکارڈ سے زائد پیٹرولیم محصول اور جی ایس ٹی وصول کررہی ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے کہاکہ پٹرولیم لیوی کو 30 روپے فی لیٹر کی بلند سطح پر رکھا گیا ہے جس سے صارفین سے محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے اربوں روپے کا اضافی بوجھ ایسے وقت میں ڈالا گیا ہے جب بین الاقوامی مارکیٹ میں پی او ایل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ انہوں نے کہا وبائی امراض سے متاثرہ معاشی سست روی کے دوران تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو پوری طرح فائدہ دینے کی بجائے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد محصول میں کئی گنا اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں، ڈیوٹیوں اور پی ایلز کے تناسب کو ختم کرتے ہوئے حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے فائدے سے صارفین کو محروم کردیا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے تجارت اور صنعت کے لیے پوری طرح سے فائدہ اٹھایا جاسکتا تھا اور اگر حکومت نے لیوی میں اضافہ نہ کیا ہوتا، اس سال مئی میں حکومت نے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے 300 فیصد تک اضافہ کردیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی