پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،کے ایس ای100انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے سے گرگیا، سرمایہ کاروں کی89ارب روپے ڈوب گئے

پیر 23 نومبر 2020 23:28

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،کے ایس ای100انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے سے گرگیا، سرمایہ کاروں کی89ارب روپے ڈوب گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو شدید مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گھٹ کر 39600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 89ارب روپے ڈوب گئے جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے سے کم ہو کر 73کھرب روپے رہ گیا جبکہ 77فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبارکے آغاز سے ہی دبا? میں دیکھی گئی، ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت اور پاکستان میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے اثرات اورلاک ڈا?ن کی افواہوں کے سبب سرمایہ کاری تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے منافع خوری کی خاطر فروخت کو ترجیح دی اسی وجہ سے انڈیکس40100،40000،39900،39800اور39700 پوائنٹس کی 5بالائی حد سے نیچے گر گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں554.66پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40187.18پوائنٹس سے گھٹ کر 39632.52پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 209.85پوائنٹس کی کمی سے 16903.30پوائنٹس سے کم ہو کر 16693.45پوائنٹس پربند ہوااسی طرح کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 28273.96پوائنٹس سے کم ہو کر 27932.52پوائنٹس ہو گیا۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39314.63پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 89ارب55کروڑ44لاکھ5ہزار528روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب 7ارب71کروڑ10لاکھ 35ہزار 701روپے سے گھٹ کر 73کھرب 18ارب 15کروڑ66لاکھ 30ہزار173روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 7ارب روپے مالیت کے 19کروڑ54لاکھ 67ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 7ارب روپے مالیت کے 18کروڑ98لاکھ57ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 382کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 63کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،297میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ54لاکھ ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ53لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ33لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 94لاکھ62ہزار اور پاک ریفائنری 86لاکھ70ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 150.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 8450.00روپے ہو گئی اسی طرح 60.00روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت975.00روپے ہو گئی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 44.00روپے کی کمی سے 1371.00روپے ہو گئی اسی طرح 42.97روپے کی کمی سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت 532.03روپے پر آ گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب