کورونا وبا ؛ سندھ میں کاروباری مراکز اور بازار شام 6 بجے بند کرنے کا حکم، سنیما، جیم خانہ اور کھیلوں کی سرگرمیاں بند

سرکاری اور نجی اداروں میں 50فیصد اسٹاف کو بلایا جائے، نوٹی فکیشن جاری ، کراچی انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیئے

منگل 24 نومبر 2020 16:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سندھ میں بزنس سینٹرز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد کم اسٹاف رکھنے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی ہدایت پر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں ایس او پیز کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے ،جس کے مطابق تمام اندرون خانہ اجتماع، بزنس سینٹرز، سنیما، جیم خانہ اور کھیلوں کی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بزنس سینٹرز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں کھلی جگہ پر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی جبکہ رات 10 بجے تک کھانا گھر لیجانے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام سرکاری ، نجی دفاتر اور عوامی مقامات پر فیس ماسک پہنے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ، بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جائے ، چھت کے نیچے شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہے جبکہ شادی کی تقریب کھلے مقام پر کی جا سکتی ہے جس میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ بوفے پر پابندی عائد ہوگی ، تقریب رات 9 بجے تک جاری رہے گی، مہمانوں کو بکس پیک کھانے دینے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے سرکاری اور نجی اداروں میں گھر پر رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ 50 فیصد اسٹاف کو دفاتر بلایا جائے،اطلاق 31 جنوری 2021 تک رہیگا۔دریں اثنا کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلیے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی ہے تمام ڈپٹی کمشنر ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔کمشنر کراچی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پینے پر پابندی عائد ہوگی یہ فیصلہ کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے کراچی انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین